کسانوں کو براہ راست ادائیگی کے ساتھ پنجاب میں گہیوں کی ریکارڈ توڑ خریداری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2021
 پنجاب نے ربیع سیزن کے لئے کی گئی  گہیوں کی خریداری کے  پچھلے تمام ریکارڈوں کو  توڑ دیا  دیا ہے
پنجاب نے ربیع سیزن کے لئے کی گئی گہیوں کی خریداری کے پچھلے تمام ریکارڈوں کو توڑ دیا دیا ہے

 

 

 جالندھر

ہندوستان کی فوڈ باسکٹ کہی جانے والی خوبصورت ریاست پنجاب میں گہیوں کی خریداری اپنے شباب پر ہے۔ گہیوں کی خریداری کے اعداد و شمار مقررہ ہدف سے تجاوز کرچکے ہیں۔ عام تاثریہ ہے کہ مرکزی حکومت کی کسانوں کو براہ راست ادائیگی کی پالیسی کے سبب یہ رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پنجاب کی تاریخ میں گہیوں کی سب سے زیادہ خریداری ہے۔ پچھلے پانچ ماہ سے چل رہے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج اور کورونا کی دوسری لہر کے درمیان پنجاب نے ربیع سیزن کے لئے کی گئی گہیوں کی خریداری کے پچھلے تمام ریکارڈوں کو توڑ دیا دیا ہے۔

 سرکاری ایجنسیوں نے 132.08 لاکھ میٹرک ٹن گہیوں کی خریداری کی ہے ، جو ریاست کے طے کردہ ہدف سے 2 لاکھ میٹرک ٹن زیادہ ہے ، جس میں 9 لاکھ سے زائد کسانوں کو 23،000 کروڑ روپے براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں پہنچاے گیۓ ۔ پنجاب میں یہ پہلا موقع تھا جب کاشتکاروں کو آڑھتیوں کے دخل کے بغیر براہ راست ادائیگی کی گئی ۔ ربیع مارکیٹنگ کا سیزن 10 اپریل کو شروع ہوا تھا اور 34 دنوں تک چلنے والا یہ سیزن گذشتہ سال کے مقابلے 12 دن کم تھا ۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پنجاب کی تاریخ میں گہیوں کی سب سے بڑی خریداری ہے۔ سن 2009 تک یہ تعداد 100 لاکھ میٹرک ٹن سے بھی کم تھی۔ اس سال اناج کے ساتھ منڈیوں میں آنے والے کسانوں کی تعداد 9 لاکھ سے زیادہ ہے ، جو گذشتہ سال 8.8 لاکھ کے اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔

جبکہ مالوا کے علاقے میں خریداری کم تھی۔ تاہم ، کسان تحریک کے مرکز ، دوآبہ اور ماجھا میں خرید داری عروج پر رہی ۔ اتفاق سے یہ زیادہ خریداری تھوڑی کم پیداوار کے باوجود ہوئی ہے ۔ جب کہ موسم کافی سازگار تھا ، غیر معمولی طور پر مارچ کے گرم رہنے سے پچھلے سال کے 50.04 کونٹل فی ہیکٹر کے مقابلے اس سال اوسطا 49 کونٹل فی ہیکٹر پیداوار کا امکان تھا۔

محکمہ فوڈ سپلائی اینڈ کنزیومر افیئر کے ڈائریکٹر روی بھگت نے کہا کہ کھاتوں میں براہ راست ادائیگی ایک بنیادی وجہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اناج خریداری کے پورٹل پر کسانوں کا اندراج کیا اور یہ رقم ان کے کھاتوں میں جمع کی گئی نہ کہ دلالوں کے کھاتے میں۔ پنجاب ایسی پہلی ریاست بن گیا ہے جہاں حکومت کو فروخت کی جانے والی فصل کی تفصیل والا ایک جے فارم دیا گیا ہے۔

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما جگ موہن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ منڈیوں میں گہیوں کی آمد کی ایک اہم وجہ اکاؤنٹس میں ایم ایس پی کی براہ راست ادائیگی تھی ، جس کا مطلب تھا کہ کسان آٹے کی ملوں کے بجائے وہاں گئے۔ پنجاب منڈی بورڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ دھرنے پر بیٹھے کسان بھی ایم ایس پی (1،975 روپے فی کوئنٹل) کا فائدہ اٹھانا چاہتے تھے ۔ ان کے مطابق کووڈ کی وجہ سے مارکیٹ میں پرائیویٹ فرم کی کمی تھی جس سے سرکاری منڈیوں میں گہیوں زیادہ آیا ۔

اسی طرح ، لدھیانہ ضلع میں جگراون کے قریب گاؤں چک کلاں کے کسان ، گرودیپ سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے 20 ایکڑ میں گہیوں کاشت کیا اور تقریبا 400 کوئنٹل گہیوں کو آٹھ لاکھ روپے میں بیچا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس نظام سے بہت خوش ہوں کہ ہمیں سیدھا پیسہ مل رہا ہے۔ میں نے اپنی پوری فصل سرکاری ایجنسیوں کو فروخت کردی ، کیونکہ اس بار ایم ایس پی اور بھی بہتر تھی ۔

یاد رہے کہ لگ بھگ 35 لاکھ ہیکٹر رقبے کے ساتھ پنجاب میں سالانہ تقریبا 18 ملین ٹن گہیوں کی پیداوار ہوتی ہے اور کاشتکار منڈیوں میں تقریبا 75 فیصد غلہ لاتے ہیں۔