ریئل کیرالہ اسٹوری:مسلم جوڑےنے کرائی ہندو بیٹی کی شادی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 10 Months ago
ریئل کیرالہ اسٹوری:مسلم جوڑےنے کرائی ہندو بیٹی کی شادی
ریئل کیرالہ اسٹوری:مسلم جوڑےنے کرائی ہندو بیٹی کی شادی

 

نئی دہلی:دی کیرالہ اسٹوری، کو لے کر سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ کرناٹک انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے دی کیرالہ اسٹوری، کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کو نشانہ بنایا تھا۔

اسی وقت، اب این سی پی لیڈر نے ایک ٹویٹ شیئر کیا ہے جس میں ایک مسلم جوڑے کا 22 سال کی ہونے کے بعد گود لی گئی ہندو لڑکی سے شادی کرنے کا ذکر ہے۔

ٹویٹر پر ایک مسلم جوڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے این سی پی لیڈر جتیندر اوہاد نے لکھا، ’’10 سالہ ہندو لڑکی کو کیرالہ کے کاسرگوڈ میں عبداللہ اور خدیجہ نامی جوڑے نے گود لیا تھا، جس کی عمر اب 22 سال ہے۔‘‘

عبداللہ اور خدیجہ نے اس لڑکی کی شادی ایک ہندو لڑکے سے مکمل ہندو رسم و رواج کے ساتھ کرائی۔ جیتندر نے مزید لکھا، کیا کوئی اس موضوع پر فلم بنا سکتا ہے؟ صرف منفی چیزیں دکھا کر فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جتیندر اوہاد نے گزشتہ ہفتہ پریس کانفرنس کے دوران فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ پر تبصرہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، وزیر اعظم نریندر مودی کرناٹک میں فلم کیرالہ اسٹوری کے بارے میں بول رہے ہیں۔ 30 ہزار سے زائد لڑکیاں ملک سے باہر چلی گئیں اور مرکزی حکومت سمیت مرکزی ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں؟

اب الیکشن میں فلموں کی بات کرنے سے ووٹ ملے گا یا الیکشن جیتے جائیں گے؟ کیرالہ واقعہ پر مرکزی حکومت کو جواب دینا چاہئے۔ اس وقت فلم اداکارہ ادا شرما کی فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے پورے ملک میں چرچے ہو رہے ہیں۔ فلم کی کہانی تین لڑکیوں کے گرد بنی ہے۔ لو جہاد سے لے کر لڑکیوں کو زبردستی داعش میں شامل کرنے کے دعووں کے ساتھ کہانی کو اچھی طرح سے بیان کیا گیا ہے۔