روی داس جینتی: عقیدت مندوں کے ساتھ مودی نے بجائی جھانجھ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2022
روی داس جینتی: عقیدت مندوں کے ساتھ  مودی نے بجائی جھانجھ
روی داس جینتی: عقیدت مندوں کے ساتھ مودی نے بجائی جھانجھ

 

 

آواز دی وائس : سنت روی داس کے 645 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی دہلی کے قرول باغ میں رویداس وشرام دھام پہنچے۔ یہاں انہوں نے سب سے پہلے سنت رویداس کے درشن کئے۔ بعد میں وہ عقیدت مندوں کے درمیان بیٹھ کر بھجن گاتے رہے۔ کیرتن کے دوران مودی نے جھنجھنا بجایا۔ روی داس جینتی ہر سال ماگھہ پورنیما کو منائی جاتی ہے۔

 اس کے علاوہ پی ایم مودی پنجاب کے پٹھان کوٹ اور یوپی کے سیتا پور میں بھی انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

 جینتی پر رہنماؤں کا اجتماع

 اتر پردیش میں بھی روی داس جینتی کے موقع پر کئی بڑے لیڈر ان کی جائے پیدائش پہنچ رہے ہیں۔ پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی بدھ کے روز وارانسی کے سرگووردھن پور میں سنت روی داس مہاراج کی جائے پیدائش پر پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے سنت روی داس مہاراج مندر میں پوجا کی۔ وزیر اعلی یوگی بھی صبح 10 بجے روی داس مندر پہنچے۔ دوپہر میں راہل-پرینکا گاندھی بھی پہنچ رہے ہیں۔