راجیہ سبھا انتخابات : بی جے پی کی فہرست میں مختار عباس نقوی نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2022
 راجیہ سبھا انتخابات  : بی جے پی کی فہرست میں مختار عباس نقوی نہیں
راجیہ سبھا انتخابات : بی جے پی کی فہرست میں مختار عباس نقوی نہیں

 

 

نیو دہلی : بی جے پی نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ اس میں اتر پردیش کے لیے دو، مدھیہ پردیش اور کرناٹک کے لیے ایک ایک امیدوار کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ فہرست میں اتر پردیش سے متلیش کمار اور ڈاکٹر کے لکشمن کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش سے سمترا والمیکی اور کرناٹک سے لہر سنگھ سرویا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کو راجیہ سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار کے طور پر نامزد نہیں کیا ہے - نقوی، جو جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے، جولائی میں اپنی مدت پوری کریں گے۔

اس سے پہلے اتوار کو بی جے پی نے اتر پردیش، اتراکھنڈ سمیت 10 ریاستوں سے 18 لوگوں کو میدان میں اتارا تھا۔ اس فہرست میں سب سے زیادہ چھ امیدوار اتر پردیش سے تھے۔ بی جے پی نے مرکزی وزیر پیوش گوئل کو مہاراشٹر سے اور نرملا سیتا رمن کو کرناٹک سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا تھا۔ دراصل 15 ریاستوں میں 57 سیٹوں کے لیے 10 جون کو انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

جن ریاستوں میں راجیہ سبھا کی نشستوں کے لیے انتخابات ہونے ہیں ان میں اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ، پنجاب، اتراکھنڈ شامل ہیں۔ کن ریاستوں میں کتنی سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں؟ اتر پردیش کے 11 راجیہ سبھا ممبران اسمبلی کی میعاد جولائی میں ختم ہو رہی ہے۔ ان ممبران پارلیمنٹ میں بی جے پی کے پانچ، سماج وادی پارٹی کے تین، بی ایس پی کے دو اور کانگریس سے ایک ممبر ہے۔

کن ریاستوں میں کتنی سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں؟ اتر پردیش کے 11 راجیہ سبھا ممبران اسمبلی کی میعاد جولائی میں ختم ہو رہی ہے۔ ان ممبران پارلیمنٹ میں بی جے پی کے پانچ، سماج وادی پارٹی کے تین، بی ایس پی کے دو اور کانگریس سے ایک ممبر ہے۔

بہار سے منتخب ہونے والے پانچ راجیہ سبھا ممبران کی میعاد بھی پوری ہو رہی ہے۔ اس میں آر جے ڈی کی میسا بھارتی، بی جے پی لیڈر ستیش چند دوبے اور گوپال نارائن سنگھ کے علاوہ جے ڈی یو کے رام چندر مشرا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور سیٹ شرد یادو کے پاس تھی۔

جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، ہریانہ، پنجاب میں دو دو سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اڈیشہ، مدھیہ پردیش میں تین تین، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں چار چار سیٹوں پر نئے ممبران کا انتخاب کیا جانا ہے۔ مہاراشٹر، تمل ناڈو اور اتراکھنڈ میں ایک ایک سیٹ پر انتخابات ہوں گے۔