راج ناتھ این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن کے دوسرے رکن بنے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-11-2021
راج ناتھ این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن کے دوسرے رکن بنے
راج ناتھ این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن کے دوسرے رکن بنے

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج نیشنل کیڈٹ کور این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن کے دوسرے تاحیات رکن بنے ہیں۔

سنگھ کو منگل کو یہاں این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن کی تاحیات رکنیت دی گئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی اس ایسوسی ایشن کے پہلے رکن ہیں۔

واضح رہے کہ  مودی نے گزشتہ ہفتے جھانسی میں قومی سلامتی کے لئے وقف ایونٹ کے موقع کےدوران اس ایسوسی ایشن کی شروعات کی تھی۔ اس وقت انہیں اس ایسو سی ایشن کی پہلی رکنیت دی گئی۔

مودی اور سنگھ دونوں اسکولی زندگی میں ہی این سی سی سے وابستہ تھے۔ این سی سی کے تمام سابق کیڈٹس آن لائن رجسٹریشن کر کے اس ایسوسی ایشن کے ممبر بن سکتے ہیں۔

ملک بھر میں این سی سی کے لاکھوں سابق این سی سی کیڈٹس ہیں جو مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں، اس ایسوسی ایشن کا قیام ان سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور قوم کی تعمیر میں تعاون کرنا ہے۔