ایروناٹکس لمیٹڈ ایئرکرافٹ کے لڑاکا طیارے کی پہلی پرواز، راجناتھ سنگھ کی شرکت

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 17-10-2025
ایروناٹکس لمیٹڈ ایئرکرافٹ کے لڑاکا طیارے کی پہلی پرواز، راجناتھ سنگھ کی شرکت
ایروناٹکس لمیٹڈ ایئرکرافٹ کے لڑاکا طیارے کی پہلی پرواز، راجناتھ سنگھ کی شرکت

 



ناسک (مہاراشٹر): وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کی ایئرکرافٹ مینوفیکچرنگ ڈویژن میں تیار کردہ لڑاکا طیارے کی پہلی پرواز کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے LCA مارک 1A کے تیسرے پیداواری یونٹ اور HTT-40 ٹرینر ایئرکرافٹ کی دوسری پیداواری لائن کا بھی افتتاح کیا۔

اس سے ایک روز قبل، جمعرات کو، راجناتھ سنگھ نے HAL کی جانب سے شروع کیے گئے "منی اسمارٹ ٹاؤن شپ" منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کو پائیدار ترقی کے لیے ایک مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا: پوری دنیا ماحولیات کو بچانے کی بات کر رہی ہے، ایسے وقت میں HAL نے اس ٹاؤن شپ کے ذریعے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ HAL کا یہ ماڈل دیگر صنعتوں کے لیے ایک معیار بنے گا۔

یہ ٹاؤن شپ پورے شہر کو سکھائے گی کہ پائیدار ترقی اور جدیدیت ایک دوسرے کی مخالف نہیں بلکہ تکمیل کرنے والی ہیں۔ میں HAL کے پورے خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔" ملک کی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، HAL نے ناسک میں LCA مارک 1A لڑاکا طیاروں کی تیسرے پیداواری لائن قائم کر دی ہے، جس کا مقصد بھارتی فضائیہ کو 180 طیارے بروقت فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق، یہ طیارے 2032-33 تک فراہم کیے جانے ہیں۔ آج وزیر دفاع کو ناشک یونٹ میں تیار کیا گیا پہلا LCA مارک 1A طیارہ بھی دکھایا گیا۔ یہ پیداواری سہولت فی الحال سالانہ آٹھ طیارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جسے بڑھا کر دس طیارے سالانہ تک کیا جا سکتا ہے۔ HAL حکام کے مطابق، ناشک میں LCA کی تیسری پیداواری لائن 2023 میں قائم کرنا شروع کی گئی تھی۔

اس منصوبے میں HAL نے موجودہ وسائل جیسے کہ ہینگر، افرادی قوت، مشینری وغیرہ کا بھرپور استعمال کیا اور تقریباً 500 کروڑ روپے کی داخلی سرمایہ کاری کے ذریعے مخصوص تکنیکی تقاضوں کو پورا کیا۔ ادارے نے صرف دو سال کے ریکارڈ وقت میں ایک متوازی پیداواری لائن قائم کی، جس میں اندرونی صلاحیتوں کا مؤثر استعمال کیا گیا۔ HAL نے طیاروں کے مختلف پرزے بنانے کے لیے کئی نئی سہولیات بھی قائم کی ہیں، جن میں شامل ہیں: شیٹ میٹل پارٹس کی تیاری، CNC پارٹس، پائپ لائنز، ویلڈیڈ اسمبلی ، پریسیژن مشین اسمبلیز اور کینوپی اور ونڈ شیلڈ اسمبلی۔ یہ پیش رفت نہ صرف بھارت کی دفاعی خود انحصاری کی سمت ایک مضبوط قدم ہے بلکہ وزیر اعظم کے "آتم نربھر بھارت" وژن کو عملی جامہ پہنانے کی بھی عکاسی کرتی ہے۔