راجستھان: آر پی ایس سی نے تنازعہ کے درمیان ایس آئی بھرتی 2021 کا امتحان منسوخ کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 08-05-2026
راجستھان: آر پی ایس سی نے تنازعہ کے درمیان ایس آئی بھرتی 2021 کا امتحان منسوخ کیا
راجستھان: آر پی ایس سی نے تنازعہ کے درمیان ایس آئی بھرتی 2021 کا امتحان منسوخ کیا

 



نئی دہلی
راجستھان لوک سروس کمیشن (آر پی ایس سی) نے طویل عرصے سے تنازعات میں گھری ہوئی ’’سب انسپکٹر پولیس/پلاٹون کمانڈر بھرتی امتحان-2021‘‘ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک افسر نے یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن یہ امتحان دوبارہ منعقد کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے ریاستی حکومت کی سفارش اور عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر یہ قدم اٹھایا ہے۔کمیشن کے چیئرمین اتکل رنجن ساہو نے کہا کہ 859 عہدوں کے لیے بھرتی کا عمل جاری رہے گا اور دوبارہ ہونے والے امتحان میں صرف وہی امیدوار شامل ہو سکیں گے جنہوں نے 2021 کے امتحان میں شرکت کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے امیدواروں کی تعداد تقریباً 3.83 لاکھ ہے، جو 2021 میں 13 سے 15 ستمبر تک منعقد تحریری امتحان کے دونوں پرچوں میں شامل ہوئے تھے۔ساہو نے کہا کہ امیدواروں کو پہلے سے جمع کرائے گئے درخواست فارم میں ترمیم اور انہیں اپڈیٹ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح کے لیے آن لائن آپشن 16 مئی سے 30 مئی تک کھلا رہے گا۔
چیئرمین نے کہا کہ اس دوران امیدوار اپنا موبائل نمبر، ای میل پتہ اور خط و کتابت کا پتہ جیسی معلومات اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخواست فارم میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنے سے پہلے امیدواروں کے لیے اپنے ’’ون ٹائم رجسٹریشن‘‘ (او ٹی آر) میں ’’کے وائی سی‘‘ عمل مکمل کرنا لازمی ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ’’او ٹی آر‘‘ سے امیدوار کی لائیو تصویر، دستخط اور انگوٹھے کا نشان خود بخود درخواست فارم میں شامل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن امیدواروں کی ’’او ٹی آر‘‘ میں ’’کے وائی سی‘‘ کارروائی مکمل نہیں ہے، انہیں ترمیم سے پہلے اسے پورا کرنا ہوگا۔
راجستھان ہائی کورٹ کی سنگل بینچ نے گزشتہ سال اگست میں ایس آئی بھرتی امتحان-2021 کو منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سال اپریل میں ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا۔منتخب تربیتی سب انسپکٹروں (ایس آئی) نے ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ کے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے حال ہی میں ان کی ’’خصوصی اجازت عرضی‘‘ (ایس ایل پی) کو خارج کر دیا۔
اس امتحان کے دوران ’’ڈمی امیدواروں‘‘ کے استعمال اور دیگر غیر منصفانہ طریقے اپنانے کے الزامات کے تحت راجستھان پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ (ایس او جی) نے کئی تربیتی ایس آئی کو گرفتار کیا تھا۔ جن امیدواروں کا انتخاب نہیں ہوا تھا وہ امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، جبکہ منتخب امیدوار اس کی مخالفت کر رہے تھے۔
کیا نیا عالمی اقتصادی ماڈل ابھر رہا ہے؟
ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور سعودی عرب جیسے ممالک ایران کو ’’پیٹرو یوآن‘‘ (چینی یوآن میں ادائیگی) کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں، تو یہ پیٹرو ڈالر نظام کے آہستہ آہستہ کمزور ہونے کا اشارہ ہوگا۔ماہرِ اقتصادیات انتونیو بھاردواج کے مطابق، یہ عالمی توانائی تجارت کے لیے ایک متبادل ڈھانچے کی طرف تبدیلی کی علامت ہو سکتی ہے، جس میں یوآن ایک اہم کرنسی کے طور پر ابھر سکتی ہے۔
کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق، اس سے عالمی تیل بازار دو حصوں میں تقسیم ہو سکتا ہے — ایک طرف یوآن پر مبنی تجارت اور دوسری طرف ڈالر پر مبنی تجارت، جس میں لاگت زیادہ ہوگی۔