راجستھان: فقیر کی پٹائی پر قومی اقلیتی کمیشن کا نوٹس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کمیشن آیا حرکت میں
کمیشن آیا حرکت میں

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

نئی دہلی. قومی اقلیتی کمیشن نے راجستھان کے اجمیر میں سماج دشمن عناصر کے ذریعہ ایک فقیر اور اس کے بیٹے پر حملے کے سلسلے میں ریاست کے چیف سکریٹری کو نوٹس بھیجا ہے۔

اپنے نوٹس میں کمیشن نے 7 دنوں میں اس معاملے میں اب تک کی گئی کارروائی کے بارے میں معلومات مانگی ہیں اور یہ بھی پوچھا ہے کہ اب تک کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 حال ہی میں اجمیر ، راجستھان میں ایک فقیر اور اس کے بیٹے پر تشدد کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ۔

جس میں کچھ لوگوں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کا استعمال کیا۔ کمیشن نے راجستھان کے چیف سکریٹری کو اس پورے معاملے پر جواب طلب کیا ہے اور انہیں بھیجے گئے نوٹس میں پوچھا ہے کہ اس واقعہ کے بعد پولیس نے کیا کارروائی کی ہے؟

 اگر پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو پھر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کیا اقدامات کیے گئے؟ یہ معلومات کمیشن کو بھی فراہم کی جانی چاہیے۔