راجستھان: وزیراعلیٰ شرما نے قافلے میں گاڑیوں کی تعداد کم کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-05-2026
راجستھان: وزیراعلیٰ شرما نے قافلے میں گاڑیوں کی تعداد کم کی
راجستھان: وزیراعلیٰ شرما نے قافلے میں گاڑیوں کی تعداد کم کی

 



نئی دہلی
راجستھان کے وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما نے اپنے قافلے میں گاڑیوں کی تعداد کم سے کم رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے، جس کے بعد بدھ کے روز ان کے قافلے میں صرف پانچ گاڑیاں نظر آئیں۔موصولہ معلومات کے مطابق وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایندھن بچانے کی اپیل کے پیشِ نظر وزیرِ اعلیٰ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق بھجن لال شرما نے اپنے قافلے میں گاڑیوں کی تعداد کم سے کم رکھنے کی ہدایت دی ہے اور افسران کو غیر ضروری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کرنے کو کہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ریاست کے چیف سکریٹری سمیت تمام اعلیٰ افسران اور عوامی نمائندوں کو بھی اسی نوعیت کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے قافلوں میں کم سے کم گاڑیاں رکھیں تاکہ پٹرول اور ڈیزل کی بچت کی جا سکے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا کے بحران کے پیشِ نظر ملک کے عوام سے پٹرول اور ڈیزل کی بچت سمیت مختلف کفایتی اقدامات اپنانے کی اپیل کی ہے۔