جنوبی ہندمیں بارش کا قہر،21کی موت،100 سے زیادہ لاپتہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2021
جنوبی ہندمیں بارش کا قہر،21کی موت،100 سے زیادہ لاپتہ
جنوبی ہندمیں بارش کا قہر،21کی موت،100 سے زیادہ لاپتہ

 

 

تیرونتھ پورم: جنوبی ہندوستان بشمول تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور کیرالہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔ آندھرا میں سیلاب اور بارش کی وجہ سے اب تک 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 100 سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کیرالہ میں شدید بارش کے بعد ہفتہ کو سبریمالا یاترا پر ایک دن کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس سے بھگوان آیاپا کے عقیدت مندوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ پٹھانمتھیٹا کلکٹر دیویا ایس ایر نے کہا کہ ضلع میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

جس کی وجہ سے دریائے پامبا کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ پمبا ڈیم کے علاوہ ضلع کے ککی-اناتھوڈ ڈیم میں بھی پانی خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔

انتظامیہ نے آس پاس رہنے والے لوگوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ کلکٹر دیویا نے کہا کہ بھگوان آیاپا کے عقیدت مندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج یاترا پر نہ جائیں۔ آن لائن بکنگ کرنے والے عازمین کو موسم ٹھیک ہوتے ہی موقع دیا جائے گا۔

آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں شدید بارش اور سیلاب کے بعد ایک ریلوے ٹریک بہہ گیا۔ سبریمالا مندر ایک سال میں صرف نومبر سے جنوری تک عقیدت مندوں کے لیے کھلا رہتا ہے۔ تمل ناڈو کے کرشنا گری ضلع میں شدید بارش کے بعد کئی مقامات پر پانی بھر گیا اور لوگوں کو گھٹنوں تک پانی سے گزرنا پڑا۔

تمل ناڈو کے کرشنا گری ضلع میں شدید بارش کے بعد کئی مقامات پر پانی بھر گیا اور لوگوں کو گھٹنوں تک پانی سے گزرنا پڑا۔