نئی دہلی
راجستھان کی راجدھانی جے پور سمیت کئی مقامات پر مغربی خلل کے اثر سے بارش ہوئی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں جزوی کمی درج کی گئی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں تک لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملے گی۔موسمیاتی مرکز جے پور کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش یا بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران چھبرا (باراں) میں سب سے زیادہ 18.0 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مسلسل آندھی، بوندا باندی اور بارش کے باعث ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں جزوی کمی آئی ہے۔موسمیاتی مرکز کے مطابق ایک اور مغربی خلل کے سرگرم ہونے اور خلیجِ بنگال سے آنے والی مشرقی ہواؤں کے اثر سے آئندہ 2-3 دنوں تک ریاست میں آندھی چلنے کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
آندھی اور بارش کے اثر سے آئندہ 4-5 دنوں تک بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے آس پاس رہنے اور شدید گرمی سے راحت ملنے کا قوی امکان ہے۔