ریلوے نے بجٹ کا 98 فیصد خرچ کیا، کئی راستوں پر پروازوں سے پہلے ٹرینیں: وشنو

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 11-05-2026
ریلوے نے بجٹ کا 98 فیصد خرچ کیا، کئی راستوں پر پروازوں سے پہلے ٹرینیں: وشنو
ریلوے نے بجٹ کا 98 فیصد خرچ کیا، کئی راستوں پر پروازوں سے پہلے ٹرینیں: وشنو

 



نئی دہلی
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے پیر کو کہا کہ ہندوستانی ریلوے نے مالی سال 2025-26 کے لیے مقرر اپنے بجٹ کا 98 فیصد حصہ فروری کے آخر تک خرچ کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبوں کے تیز رفتار نفاذ کی عکاسی کرتا ہے۔وزیر نے یہ بھی کہا کہ آنے والے وقت میں ملک کے کئی روٹس پر ٹرین خدمات فضائی سفر سے بھی آگے نکل جائیں گی۔
اشونی ویشنو نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں تقریباً پورا سرمایہ جاتی خرچ مارچ کے پہلے ہفتے تک مکمل ہو گیا تھا۔ فروری کے آخری ہفتے تک تقریباً 98 فیصد سے زیادہ رقم خرچ کی جا چکی تھی۔ اس کے بعد ہمیں اخراجات کی رفتار کو کچھ حد تک روکنا پڑا تاکہ مالی سال کا اختتام متوازن انداز میں کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں اب تک 49 ہزار کلومیٹر ریلوے ٹریک کی برق کاری کی جا چکی ہے، جو جرمنی کے پورے ریل نیٹ ورک سے بھی زیادہ ہے۔ اسی طرح 36 ہزار کلومیٹر نئی پٹریاں بچھائی گئی ہیں، جو سوئٹزرلینڈ کے ریل نیٹ ورک سے تقریباً چھ گنا زیادہ ہیں۔وزیر نے کہا کہ ان نئے راستوں پر سفر کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی، جس کے باعث لوگ ہوائی سفر کے بجائے ٹرین کو ترجیح دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت ممبئی سے پونے کے درمیان ایک نیا راہداری منصوبہ تیار کر رہی ہے، جہاں سفر کا وقت گھٹ کر صرف 28 منٹ رہ جائے گا۔ اسی طرح پونے سے حیدرآباد کا سفر ایک گھنٹہ 55 منٹ میں جبکہ حیدرآباد سے بنگلورو کا سفر تقریباً دو گھنٹے میں مکمل ہو سکے گا۔