نئی دہلی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ تمل عوام کے حقوق، وقار اور امنگوں کے تحفظ اور ریاست کی ترقی کے لیے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
رواں سال 10 مئی کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے والے وجے پیر کے روز 52 برس کے ہو گئے۔راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھرو جوزف وجے کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ میں آپ کی اچھی صحت اور تمام کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے مزید کہا کہ میں تمل عوام کے حقوق، وقار اور امنگوں کے تحفظ اور ریاست کی ترقی کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔
تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس نے معروف اداکار اور سیاست دان وجے کی جماعت تملگا ویٹری کڑگم (ٹی وی کے) کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔
کانگریس اس وقت وجے کی قیادت والی تمل ناڈو کی موجودہ حکومت کا بھی حصہ ہے۔