راہل گاندھی نے سی بی ایس ای او ایس ایم تنازعہ کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-05-2026
راہل گاندھی نے سی بی ایس ای او ایس ایم تنازعہ کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا
راہل گاندھی نے سی بی ایس ای او ایس ایم تنازعہ کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا

 



نئی دہلی
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کے روز اپنی 69ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر سیکڑوں خیرخواہوں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل و شاہراہیں نتن گڈکری کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ناگپور میں واقع گڈکری کی رہائش گاہ پر صبح سے ہی مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا۔بی جے پی کے سینئر رہنما گڈکری ناگپور لوک سبھا حلقے سے مسلسل تیسری مرتبہ منتخب ہو چکے ہیں۔ لوگ پھول، گلدستے، ہار اور وزیر کی تصاویر لے کر شہر کے وردھا روڈ علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔
گڈکری نے اپنے خیرخواہوں کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔وزیر اعظم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میرے ساتھی وزیر نتن گڈکری کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ وہ ہندوستان کو جدید بنیادی ڈھانچے اور بہتر رابطہ کاری فراہم کرنے کی متعدد کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ میں ان کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی گڈکری کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
کیجریوال نے کہا کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ میں ان کی بہترین صحت اور خوش حالی کے لیے دعا گو ہوں۔اس موقع پر گڈکری کے خاندان نے "اوکشن" نامی ایک روایتی رسم بھی ادا کی، جس میں آرتی اتار کر کسی شخص کی درازیٔ عمر، صحت اور فلاح و بہبود کی دعا کی جاتی ہے۔