نئی دہلی
اتر پردیش کے نائب وزیرِ اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کانگریس رہنما راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا موازنہ ایسے بچے سے کیا ہے جو اپنی پسند کا کھلونا نہ ملنے پر اسے توڑنے کی کوشش کرتا ہے۔کیشو پرساد موریہ نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کانگریس کو بلا جھجھک یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ عوام کی امید اور اعتماد کا دوسرا نام وزیرِ اعظم نریندر مودی ہیں اور ان کا کوئی متبادل موجود نہیں ہے۔
نائب وزیرِ اعلیٰ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کانگریس کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے یہ قبول کر لینا چاہیے کہ عوام کی امید اور بھروسے کا دوسرا نام کامیاب وزیرِ اعظم نریندر مودی جی ہیں۔ ان کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے موریہ نے کہا کہ مسلسل بارہ برس تک عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہنے والے کانگریس رہنما بیرونی ٹول کٹ گروہوں کے ذریعے ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا،درحقیقت آج راہل جی کی حالت اُس بچے جیسی ہو گئی ہے جو کھلونا نہ ملنے پر اسے توڑنے کے درپے رہتا ہے۔