مستقل روزگار کے ساتھ دیہات کی فلاح کے حامی تھے ٹیگور: مودی

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2026
مستقل روزگار کے ساتھ دیہات کی فلاح کے حامی تھے ٹیگور: مودی
مستقل روزگار کے ساتھ دیہات کی فلاح کے حامی تھے ٹیگور: مودی

 



 نئی دہلی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گرو دیو رابندرناتھ ٹیگور ایسی صنعتوں کے حامی تھے جو لوگوں کو مستقل روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیہات کی فلاح و بہبود کو بھی یقینی بنائیں

انہوں نے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں اتوار کے روز کہا کہ اس ماہ ملک کے مختلف حصوں میں نئے سال سمیت متعدد تہوار منائے گئے

چند ہی دن بعد 9 مئی کو پوچھیشے بوئیشاکھ کے موقع پر گرو دیو ٹیگور کی یوم پیدائش منائی جائے گیگرو دیو ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے وہ ایک عظیم ادیب اور مفکر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی معروف اداروں کے بانی بھی تھے

انہوں نے کہا کہ گرو دیو ٹیگور ایسی صنعتوں کے حامی تھے جن میں مستقل روزگار کے ساتھ دیہی ترقی بھی شامل ہوان کے رابندر سنگیت کا اثر آج بھی پوری دنیا میں موجود ہےشانتی نکیتن کے میرے دورے میرے لیے ناقابل فراموش رہے ہیں

یہ وہی ادارہ ہے جسے انہوں نے بڑی لگن اور محنت سے پروان چڑھایا تھامیں انہیں ایک بار پھر خراج عقیدت پیش کرتا ہوںوزیر اعظم نے کہا کہ مئی کا مہینہ 1857 کی پہلی جنگ آزادی کی یاد بھی دلاتا ہے

انہوں نے مادر وطن کے ان تمام بہادر بیٹوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا

انہوں نے کہا کہ یہ وقت اسکولی بچوں کی چھٹیوں کا بھی ہوتا ہےانہوں نے بچوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھائیں اور کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کریں

گرمیوں کے اس موسم میں سب کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے