پونے میونسپل کارپوریشن کو بم کی دھمکی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-06-2026
پونے میونسپل کارپوریشن کو بم کی دھمکی
پونے میونسپل کارپوریشن کو بم کی دھمکی

 



پونے
پونے میونسپل کارپوریشن (پی ایم سی) کو بدھ کے روز ایک ای میل موصول ہوئی جس میں اس کے مرکزی دفتر اور میئر کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ حکام کے مطابق دھمکی ملنے کے بعد عمارت کو خالی کرا لیا گیا اور پورے احاطے کی تلاشی شروع کر دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ دھمکی کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر شہری انتظامیہ نے مرکزی عمارت کو مکمل طور پر خالی کرا دیا اور بم کی نشاندہی اور ناکارہ بنانے والے دستے (بی ڈی ڈی ایس) کی مدد سے تلاشی مہم شروع کی گئی۔
پی ایم سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پی ایم سی کے مرکزی دفتر اور میئر کے دفتر کو بم دھماکے کی دھمکی پر مبنی ای میل موصول ہوئی ہے۔ مرکزی عمارت کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے اور بم ڈٹیکشن اسکواڈ کی جانب سے پورے احاطے کی تفصیلی تلاشی لی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی کارروائی مکمل ہونے اور سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے عمارت کو محفوظ قرار دیے جانے تک ملازمین اور عام شہریوں کے لیے عمارت بند رہے گی۔
عہدیدار کے مطابق، اگلے احکامات تک پی ایم سی کے احاطے میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔شہری حکام نے بتایا کہ موقع پر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ دھمکی آمیز ای میل کی بھی تفصیلی جانچ کی جا رہی ہے۔