گری راج سنگھ نے ممتا بنرجی پر تنقید کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 02-03-2026
گری راج سنگھ نے ممتا بنرجی پر تنقید کی
گری راج سنگھ نے ممتا بنرجی پر تنقید کی

 



پٹنہ
مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پیر کے روز مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کو اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے خلاف 6 مارچ کو ہونے والے مجوزہ احتجاج سے قبل تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ مظاہرہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
 گری راج سنگھ نے کہا كہ میں الیکشن کمیشن سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ ایس آئی آر کے عمل میں ممتا بنرجی کی جانب سے غیر قانونی طور پر جاری کیے گئے آدھار کارڈز اور راشن کارڈز کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے، تاکہ کم از کم ایک کروڑ بنگلہ دیشی مسلمانوں کو آئینی حیثیت دینے کی کوشش کو روکا جا سکے۔ ورنہ یہ ملک کے لیے باعثِ شرم ہوگا۔ یہ احتجاج بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دینے اور دراندازوں کو ووٹ کا حق فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ممتا بنرجی کا یہ احتجاج 6 مارچ کو طے ہے، جس میں متعدد ریاستی سطح کے رہنماؤں اور پارٹی کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔
اتوار کے روز ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رہنما ابھیشیک بنرجی نے کہا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی 6 مارچ کو دوپہر 2 بجے کولکتہکے میٹرو چینل (ایسپلانڈ) پر ریاست میں ووٹر لسٹ کے ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف دھرنا دیں گی۔
یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے کہا كہ ممتا بنرجی 6 مارچ کو کولکتہمیں ایس آئی آر فہرست میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف دھرنا دیں گی۔
انہوں نے حتمی ایس آئی آر فہرست میں متعدد تضادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پہلے سے طے شدہ اہداف پورے کرنے کے لیے عام ووٹروں کے نام زبردستی حذف کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی افراد، جن میں 243 ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے خود ان سے رابطہ کیا، کو زندہ ہونے کے باوجود مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا كہ ایس آئی آر کی حتمی فہرست میں بہت سی بے ضابطگیاں ہیں۔ عام ووٹروں کے نام ہدف پورا کرنے کے لیے زبردستی نکالے گئے۔ ہدف پہلے ہی طے کر لیا گیا تھا، اسی وجہ سے غریب اور عام لوگوں کو بے حد پریشان کیا گیا۔ کل سے اب تک 243 لوگوں نے مجھے فون کیا ہے جو کہتے ہیں کہ وہ زندہ ہیں لیکن اس ایس آئی آر فہرست میں انہیں مردہ دکھایا گیا ہے۔