وزیر اعظم کو ٹرمپ کے ساتھ ہندوستانی ملاحوں کی موت کا معاملہ اٹھانا چاہئے: پرینکا گاندھی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-06-2026
وزیر اعظم کو ٹرمپ کے ساتھ ہندوستانی ملاحوں کی موت کا معاملہ اٹھانا چاہئے: پرینکا گاندھی
وزیر اعظم کو ٹرمپ کے ساتھ ہندوستانی ملاحوں کی موت کا معاملہ اٹھانا چاہئے: پرینکا گاندھی

 



نئی دہلی
کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے منگل کو کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تین ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت کا معاملہ اٹھانا چاہیے۔
وزیرِ اعظم مودی اس وقت فرانس اور سلوواکیہ کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں۔ وہ فرانس میں جی-7 سربراہی اجلاس کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جی-7 اجلاس کے دوران ان کی متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کا بھی پروگرام ہے۔ یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیرِ اعظم مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔
اس بارے میں پوچھے جانے پر پریانکا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں انہیں یقیناً یہ مسئلہ (امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے تین ہندوستانی ملاحوں کا معاملہ) اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر ہم نے (حکومت نے) کھل کر کوئی بات نہیں کی۔
واضح رہے کہ امریکہ نے 10 جون کو پلاؤ کے پرچم بردار جہاز "سیٹیبیلو" پر حملہ کیا تھا۔ اس جہاز پر سوار 24 ہندوستانی ملاحوں میں سے تین ہلاک ہو گئے تھے۔