وزیر اعظم نریندر مودی آج کریں گے’ کرتویہ پتھ‘ کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-09-2022
وزیر اعظم نریندر مودی آج کریں گے’ کرتویہ پتھ‘ کا افتتاح
وزیر اعظم نریندر مودی آج کریں گے’ کرتویہ پتھ‘ کا افتتاح

 

 

ٓواز دی وائس : نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی 8 ستمبر 2022 کو شام 7 بجے’ کرتویہ پتھ‘ کا افتتاح کریں گے ۔ اس سے ماضی کے راج پتھ کو یکسر تبدیل کرکے طاقت کی علامت کرتویہ پتھ  میں منتقل کرنے کی عکاسی ہوتی ہے ۔وزیر اعظم اس موقع پر انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ یہ اقدامات  امرت کال میں نئے ہندوستان کے لئے وزیر اعظم کے دوسرے پنچ پران کے عین مطابق ہے جس کا مقصد نو آبادیاتی ذہنیت کے کسی بھی نقش کو ختم کردینا ہے۔

برسوں کی مدت میں راج پتھ اور سینٹرل وسٹا ایونیو کے متصل علاقوں میں ٹریفک کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا تھا جس کی وجہ سے یہاں بنیادی ڈھانچے پر زبردست دباؤ تھا ۔یہاں عوامی بیت الخلاء، پینے کے پانی ،گلیوں کے فرنیچر اور وافر پارکنگ علاقے جیسی بنیادی سہولیات کی کمی تھی۔مزید یہ کہ یہاں سائن بورڈ موزوں طریقے سے نہیں لگے ہوئے تھے ،پینے کے پانی کی سہولیات مہیا نہیں تھی اس کے علاوہ ایک ضرورت یہ بھی تھی کہ یہاں یوم جمہوریہ کی پریڈ اور دیگر قومی تقاریب کے لئے رکاوٹیں نہ ہوں ،اس علاقے کی جدید کاری ان ہی کمیوں کے مد نظر کی گئی ہے جس کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہاں موجود تعمیراتی کیریکٹر برقرار رہے۔

awazurdu

کرتویہ پتھ‘ پر خوبصورت بنائے گئے مناظر پیدل چلنے والوں کے لئے احاطہ ، ہریالی والی جگہیں ،تازہ کی گئی نہریں ،جدید سہولیات اور خوانچہ والوں کی جگہیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔مزید یہ کہ پیدل چلنے والوں کے لئے زیر زمین راستہ ،گاڑیوں کے لئے پارکنگ ،نمائش کے نئے پینل، رات کے وقت کی جانے والی  روشنی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جن سے عوام لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ان سہولیات میں ٹھوس کچرے کے بندوبست ،برسات کے پانی کے بندوبست ، استعمال شدہ پانی کی تجدید ، بارش کے پانی کو جمع کرنے ،پانی کے تحفظ اور توانائی کی بچت کرنے والی روشنی کا نظام بھی شامل ہے۔

awazurdu

نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ جس کی نقاب کشائی وزیر اعظم کریں گے اسی جگہ پر نصب کیا جارہا ہے جہاں انہوں نےنیتا جی کے ایک ہولو گرام مجسمہ  کی اس سال  کے آغاز میں پراکرم دیوس (23جنوری) کو نقاب کشائی  کی تھی ۔یہ مجسمہ گرے نائٹ پتھر کا بنا ہوا ہے جو ہماری جدو جہد آزادی میں نیتا جی کے زبردست تعاون کے تئیں موزوں خراج عقیدت ہے۔یہ مجسمہ ملک کی ،ان کے تئیں قرض داری کی ایک علامت ہوگا ۔یہ مجسمہ جناب ارون یوگی راج نے تیار کیا ہے جو ایک اہم مجسمہ نگار ہیں ۔28فٹ اونچا یہ مجسمہ ،مونولتھک گرے نائٹ پتھر سے بنایا گیا ہےجس کا وزن 65 میٹرک ٹن ہے۔