وزیر اعظم مودی نے کی اعلیٰ سطحی گروپ کو ملک کی ترجیحات پر توجہ دینے کی ہدایت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وزیر اعظم مودی نے کی اعلیٰ سطحی گروپ کو ملک کی ترجیحات پر توجہ دینے کی ہدایت
وزیر اعظم مودی نے کی اعلیٰ سطحی گروپ کو ملک کی ترجیحات پر توجہ دینے کی ہدایت

 

 

نئی دہلی/اقوام متحدہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور سینئر افسران کے ایک اعلیٰ سطحی گروپ سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی موجودہ صورتحال اور بدلتی ہوئی پیش رفت پر دھیان دینے اورملک کی فوری ترجیحات پر توجہ مرتکز کرنے کی ہدایات دیں یہ اطلاع ذرائع نے منگل کو دی۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی گروپ گزشتہ کچھ دنوں سے باقاعدگی سے میٹنگ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی اورافغان شہریوں (خاص طور پر اقلیتوں) کے ہندوستان میں سفر سے متعلق امور کو ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گروپ افغانستان کی زمینی صورتحال اور بین الاقوامی ردعمل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے ، بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی آج صبح منظور کی گئی قرارداد بھی اس میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جس کی صدارت ہندوستان نے کی ہے ، نے افغانستان کے بارے میں قرارداد 2593 منظور کی ، جو اس وقت افغانستان کے بارے میں ہندوستان کے تحفظات کا اظہار کرتا ہے۔ ہندوستان نے قرارداد کی منظوری کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )