صدر جمہوریہ کا آج سے جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-07-2021
صدر جمہوریہ کا کل سے جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ
صدر جمہوریہ کا کل سے جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ

 

 

نئی دہلی

صدر جمہوریہ ہند  رام ناتھ کووِند 25جولائی سے 28 جولائی 2021 کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

۔ 26 جولائی 2021 کو، صدر جمہوریہ کارگل وجے دیوس کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر کارگل جنگی میمورئیل دراس (لداخ) میں 1999 کی کارگل لڑائی کے دوران بھارتی مسلح افواج کی زبردست شجاعت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے

۔ 27 جولائی 2021 کو صدر جمہوریہ سری نگر میں واقع کشمیر یونیورسٹی کے 19ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔