آواز دی وائس، نئی دہلی
صدر رام ناتھ کووند نے بدھ کو نیپال کے آرمی چیف جنرل پربھو رام شرما کو دہلی کے راشٹرپتی بھون میں ہندوستانی فوج کے جنرل کے اعزازی عہدے سے نوازا۔
راشٹرپتی بھون نے ٹویٹ کیاکہ 'صدر کووند نے نیپالی فوج کے سی او ایس جنرل پربھو رام شرما کو ہندوستانی فوج کے جنرل کا اعزازی عہدہ عطا کیا۔
' نیپال کے آرمی چیف جنرل پربھو رام شرما، جو ہندوستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔
انہوں نے منگل کو نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
نیپال کے آرمی چیف جنرل اس وقت ہندوستانی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے کی سرکاری دعوت پر ہندوستان میں ہیں۔ شرما نے کل ہندوستان پہنچنے کے بعد نروانے سے بھی ملاقات کی۔
ستمبر میں نیپال کی صدر بِدیا دیوی بھنڈاری نے قائم مقام چیف آف آرمی اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل پربھو رام شرما کو جنرل کے عہدے سے نوازا۔
President Ram Nath Kovind conferred the Honorary Rank of General of the Indian Army on General Prabhu Ram Sharma, Chief of the Army Staff, Nepali Army at a special Investiture Ceremony held at Rashtrapati Bhavan today. pic.twitter.com/r7YMEtGYLG
— President of India (@rashtrapatibhvn) November 10, 2021