صدراور وزیراعظم نے دی عید میلاد النبی کی مبارکباد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-10-2021
وزیراعظم نریندر مودی اور صد رام ناتھ کووند
وزیراعظم نریندر مودی اور صد رام ناتھ کووند

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے اہل وطن کو عیدمیلاد النبی کی مبارک بادی ہے، گذشتہ روز نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے پیشگی طور پر اس کی مبارک باد دی تھی۔

خاص بات یہ ہے کہ صدر رام ناتھ کووند نے اردو زبان میں مبارک باد کا پیغام ٹوئٹ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے: عید میلاد النبی کے مقدس موقع پر، میں سبھی ہم وطنوں، بالخصوص اپنے مسلم بھائیوں، بہنوں کو قلبی مبارکباد دیتا ہوں۔ آئیے، ہم سب پیغمبر محمدؐ کی زندگی سے ترغیب لے کر، معاشرہ کی خوشحالی کے لئے اور ملک میں امن وسلامتی قائم رکھنے کے لئے کام کریں۔

 

وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹ کرکے اہل وطن کو اس مقدس تہوار کی مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا؛ ’’میلادالنبی کی مبارکباد ۔ ہرطرف امن اور خوشحالی ہو۔ رحم دلی اور بھائی چارے کا جذبہ ہمیشہ قائم رہے۔ عیدمبارک!‘‘