مرمو نے بحریہ کے دن کی مبارکباد پیش کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-12-2025
مرمو نے بحریہ کے دن کی مبارکباد پیش کی
مرمو نے بحریہ کے دن کی مبارکباد پیش کی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کے روز نیوی ڈے کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور بحریہ کے اہلکاروں، سابق فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کیا۔ ہندوستان ہر سال 4 دسمبر کو نیوی ڈے مناتا ہے تاکہ ہندوستانی بحریہ کے کردار کو تسلیم کیا جا سکے اور 1971 کی ہندوپاک جنگ کے دوران ہونے والے آپریشن ٹرائیڈنٹ میں اس کی کامیابیوں کو یاد کیا جائے۔
ایکس  پر اپنے پیغام میں صدر مرمو نے لکھا کہ نیوی ڈے کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں، سابق اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد! قوم ان بہادر مردوں اور خواتین کو سلام پیش کرتی ہے جو ہمت، بیداری اور ناقابلِ تسخیر عزم کے ساتھ ہماری سمندری سرحدوں اور قومی مفادات کی حفاظت کرتے ہیں۔ تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے اور بلیو اکانومی کو مضبوط کرنے سے لے کر انسانی ہمدردی کے مشنوں کی قیادت تک، ہندوستانی بحریہ نظم و ضبط، ہمدردی اور ذمہ داری کی علامت ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی نیوی ڈے کی مبارکباد دی اور کہا کہ بحریہ کی قوت غیر معمولی بہادری اور عزم کی مثال ہے۔ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر آئی این ایس وکرانت—جو ہندوستان میں تیار کردہ پہلا ایئرکرافٹ کیریئر ہے پر گزارے گئے وقت کو بھی یاد کیا۔
انہوں نے ایکس  پر لکھا کہ ہندوستانی بحریہ کے تمام اہلکاروں کو نیوی ڈے کی مبارکباد۔ ہماری بحریہ غیر معمولی ہمت اور مضبوط ارادے کی علامت ہے۔ وہ ہمارے ساحلوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ہمارے بحری مفادات کو برقرار رکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں ہماری بحریہ نے خود انحصاری اور جدیدیت پر خصوصی توجہ دی ہے، جس سے ہماری سیکیورٹی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
دیوالی 2025 کی یاد تازہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ میں اس سال کی دیوالی کو کبھی نہیں بھول سکتا، جو میں نے آئی این ایس وکرانت پر بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ گزاری۔ ہندوستانی بحریہ کو ان کے آئندہ تمام مشنوں کے لیے نیک خواہشات۔
انہوں نے اس پیغام کے ساتھ جہاز پر گزارے گئے لمحات کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ بدھ کے روز بحریہ نے ترووننت پورم کے شانگمُگھم بیچ پر ایک شاندار آپریشنل ڈیمونسٹریشن پیش کیا، جس میں اپنی آپریشنل مہارت اور بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ عظیم الشان تقریب ہندوستانی بحریہ کی جنگی طاقت، تکنیکی برتری اور عملی تیاری کا بھرپور مظاہرہ تھی، جو ملک کی بڑھتی ہوئی بحری قوت اور خود انحصاری کی عکاسی بھی کرتی ہے۔