ہندوستان کی لداخ بارڈر پر شنکن لا سرنگ بنانے کی تیاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ہندوستان کی  لداخ بارڈر پر شنکن لا سرنگ بنانے کی تیاری
ہندوستان کی لداخ بارڈر پر شنکن لا سرنگ بنانے کی تیاری

 

 

نیو دہلی: چین کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر مودی حکومت نے ہندوستان-چین سرحد پر ہمہ موسمی رابطے کے لیے شنکن لا سرنگ کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔

اس سرنگ کی تعمیر ہندوستان کی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔ سرنگ کی تعمیر سے ہماری سکیورٹی فورسز کے جوان سال بھر میں کسی بھی وقت وہاں جا سکیں گے۔ تعمیر کے بعد اگر ضرورت پڑی تو ہم جوانوں کو فوری مدد فراہم کر سکیں گے سرنگ  ڈیڑھ کلومیٹر لمبی ہوگی۔

دراصل یہ منظوری کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی (سی سی ایس) کی میٹنگ میں لی گئی۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ سرنگ کی تعمیر پر 1,681 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ دسمبر 2025 تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹنل لداخ کو ہر موسم میں سڑک کا رابطہ فراہم کرے گی۔

یہ کسی سرحدی علاقے میں واقع یونین ٹیریٹری کے لحاظ سے سب سے مختصر سڑک ہوگا۔سی سی ایس میٹنگ میں کئی اہم فیصلوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی سات نئی بٹالین سرحد پر تعینات کی جائیں گی۔

آئی ٹی بی پی بٹالین بنانے کے لیے 9400 نئے جوانوں کی تقرری کی تجویز کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

واضح کریں کہ آی ٹی بی ٹی لداخ کے قراقرم پاس سے اروناچل پردیش کے جاچیپ لا تک 3,488 کلومیٹر طویل ہندوستان-چین سرحد کی حفاظت کرتا ہے۔ بھرتی کیے جانے والے نئے جوانوں کو بنیادی طور پر اروناچل پردیش میں تعینات کیا جائے گا۔