پریاگ راج ماگھ میلہ 2026 کے لیے تیار

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-12-2025
پریاگ راج ماگھ میلہ 2026 کے لیے تیار
پریاگ راج ماگھ میلہ 2026 کے لیے تیار

 



پریاگ راج/ آواز دی وائس
پریاگ راج کی ڈویژنل کمشنر سومیہ اگروال نے ہفتہ کے روز ماگھ میلہ 2026 کی تیاریوں کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار 800 ہیکٹر اراضی پر عارضی بستیاں بسائی گئی ہیں۔
ماگھ میلہ 2026 پریاگ راج شہر میں 3 جنوری سے 15 فروری تک منعقد ہوگا اور اس کا اختتام مہاشیوراتری کے موقع پر ہوگا۔
سومیہ اگروال نے کہا کہ اس بار ماگھ میلہ کے علاقے میں توسیع کی گئی ہے۔ گزشتہ سال 750 ہیکٹر اراضی پر بستیاں قائم کی گئی تھیں، جبکہ اس سال 800 ہیکٹر اراضی پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ سیکٹروں میں ایک نیا سیکٹر شامل کیا گیا ہے اور پونٹون پل بھی نصب کیا جا رہا ہے۔ ٹریفک کے نظم و نسق کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام تیاریاں کمبھ میلہ کے طرز پر کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکٹروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور ایک اضافی پونٹون پل بھی لگایا جا رہا ہے۔ ٹریفک کے لیے مکمل منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے تمام انتظامات کمبھ میلہ کی طرز پر تیار کیے گئے ہیں۔
کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ اس بار شہر میں زبردست بھیڑ کی توقع ہے اور بڑی تعداد میں سادھو سنتوں کی آمد متوقع ہے جو ماگھ میلہ 2026 کو برکت عطا کریں گے۔ اندازہ ہے کہ مجموعی طور پر کم از کم 15 کروڑ عقیدت مند شریک ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مونی اماوسیہ کے دن سب سے زیادہ بھیڑ متوقع ہے اور ہم اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اس بار سادھوؤں اور سنتوں کی آمد بھی زیادہ متوقع ہے۔ مجموعی طور پر 15 کروڑ کے قریب لوگوں کی آمد کا اندازہ ہے۔ ماگھ میلہ 3 جنوری سے شروع ہو کر 15 فروری کو مہاشیوراتری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ ادھر اتر پردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے ماگھ میلہ 2026 کے لیے اراضی کی الاٹمنٹ کو باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔ میلہ ادھیکاری رشیر اج نے تصدیق کی کہ اس سلسلے میں ضروری اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
 رشیر اج نے کہا کہ ہم نے اراضی الاٹمنٹ کا پرمٹ جاری کر دیا ہے۔ تمام معزز سنتوں اور مہاتماؤں کی دعاؤں کے ساتھ 2 دسمبر کو گنگا پوجن کے بعد مختلف تاریخوں کا اعلان کیا گیا، جو ڈنڈی واڑا سے شروع ہو کر آچاریہ واڑا چوک تک ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شیڈول کے مطابق 2 دسمبر سے شروع ہونے والی اراضی الاٹمنٹ کی کارروائی 15 دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ماگھ میلہ کے موقع پر پریاگ راج کے سنگم میں اسنان کے لیے 12 سے 15 کروڑ عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ عقیدت مندوں کی بھاری تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے تہوار کے تمام انتظامات اسی حساب سے کیے گئے ہیں۔