وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو کوچی میں متعدد نیے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ مودی سہ پہر تامل ناڈو پہنچیں گے اور شام 6 بجے کے لگ بھگ دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔ مرکزی بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر منسوک ایل مانڈویہ ، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور مرکزی وزیر برائے امور خارجہ وی. مرلی دھرن مودی کے ہمراہ اس تقریب میں شریک ہوں گے۔ بی پی سی ایل کے 6000 کروڑ روپئے کے پروپیلین ڈےریویٹیو پیٹرو کیمیکل منصوبے کو قوم کے لئے وقف کرنا ، ساگریکا کا اجراء ، 25 کروڑ روپے کا کوچین پورٹ کا بین الاقوامی کروز ٹرمینل ، نئے علمی مراکز کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھنا اس تقریب کی اہم باتوں میں شامل ہیں۔ مودی ریاست کے بے جی پی رہنماؤں کی میٹنگ میں بھی شریک ہوسکتے ہیں