وزیراعظم نریندر مودی نے آکسیجن اور دواؤں کی دستیابی اورسپلائی کے جائزے کے لیے کل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ حکومتکووڈ کے ساتھ ساتھ کے بندوبست میں استعمال ہونے والی ادویات کی سپلائیکی سرگرمی سے نگرانی کر رہی ہے۔ کئی مرکزی وزیروں نے بھی وزیراعظم کو مطلع کیا کہ وہدوائیں بنانے والوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکےاور ضروری مدد کی جاسکے۔ جناب مودی کو ایسی تمام دواؤں کے اہم مرکبات کی پیداواراور موجودہ اسٹاک کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پچھلے چندہفتوں میں سمیت تمام ادویات کی تیاری میں اضافہ کر دیا گیاہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ادویات کا سیکٹر بہت فعالہے اور حکومت کے مسلسل تعاون سے تمام ادویات کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا جائےگا۔ وزیراعظم نے ملک میں آکسیجن کی دستیابی اور سپلائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ آکسیجن کی سپلائی اب پہلی لہر کے عروج کے دوران کی گئی سپلائی سے تین گنا زیادہ ہے۔ انہیں آکسیجن ریل اور بھارتی فضائیہ کےطیاروں کی پروازوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ جناب مودی کو آکسیجن کنسنٹریٹرز ، آکسیجن سلینڈرز کی خریداری اور ملک بھر میں پی ایس اے پلانٹس کی تنصیب کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ریاستوں سے کہا جائےکہ وہ ایک مقررہ مدت میں وینٹی لیٹرز چلانا شروع کریں اور وینٹی لیٹر بنانے والوں کیمدد سے تکنیکی اور تربیتی معاملات کو حل کریں۔