پی ایم مودی کا 13، 14 ستمبر کو آسام کا دورہ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2025
پی ایم مودی کا 13، 14 ستمبر کو آسام کا دورہ
پی ایم مودی کا 13، 14 ستمبر کو آسام کا دورہ

 



گواہٹی (آسام)  آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 13 اور 14 ستمبر کو ریاست آسام کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ ابتدائی طور پر ان کا دورہ 8 ستمبر کو طے تھا تاہم اب تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے بدھ کے روز لوک سیوا بھون، گواہٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم 13 ستمبر کو گواہٹی پہنچیں گے، جہاں وہ بھارت رتن سودھا کانت ڈاکٹر بھوپن ہزاریکا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد

14 ستمبر کو وزیر اعظم منگال دوئی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن میں گواہٹی رنگ روڈ منصوبہ، برہم پتر ندی پر نیا پل (کُرُوا اور نارینگی کو جوڑنے والا)، اور دارانگ میڈیکل کالج شامل ہیں۔

اسی روز وزیر اعظم نمولیگڑھ میں 4200 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم ہونے والی بایو ریفائنری کا افتتاح کریں گے، جو بانس سے 2G ایتھنول تیار کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سرما کے مطابق، وزیر اعظم وہاں ایک اہم اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

امیت شاہ 28 اگست کو آسام پہنچیں گے

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 28 اگست کی شب گواہٹی پہنچیں گے اور بی جے پی کے ریاستی دفتر میں کور کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اگلے روز یعنی 29 اگست کو وہ تین بڑے پروگراموں میں شریک ہوں گے جن میں پنچایت پرتندھی سنمیلَن (ویٹرنری کالج گراؤنڈ، خاناپارا)، راج بھون کے برہم پتر وِنگ کا افتتاح، اور سابق وزیر اعلیٰ گولاپ بوربورا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح (سریمنتا شنکر دیو کلاکشیتر، پنجا باری) شامل ہیں۔

ریاستی حکومت اور آسام بی جے پی نے مرکزی وزیر داخلہ کے دورے کے سلسلے میں مکمل تیاریاں کر لی ہیں۔ آسام بی جے پی کے مطابق، این ڈی اے کے تقریباً 20,000 نو منتخب پنچایت نمائندے سنمیلَن میں شریک ہوں گے