نئی دہلی: وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد صورتِ حال کا جائزہ لیا اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے بات کی، حکومتی ذرائع نے پیر کو بتایا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کو واقعے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
دہلی پولیس کے افسران نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایک افسر نے بتایا،فی الحال ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، معاملے کی جانچ ہو رہی ہے۔سی آر پی ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) موقع پرپہنچے اور کہا،ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ میں جائے وقوعہ جا رہا ہوں۔
نائب چیف فائر آفیسر اے کے ملک نے بتایا کہ چاندنی چوک میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک کار میں دھماکے کی اطلاع ملی تھی۔
"ہم نے فوراً کارروائی کی اور سات فائر یونٹس موقع پر بھیجے۔ شام 7:29 بجے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ہماری تمام ٹیمیں موقع پر موجود ہیں،۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ منظر نہایت ہولناک تھا۔ایک مقامی شخص نے کہا،"جب ہم نے سڑک پر کسی کا ہاتھ پڑا دیکھا تو ہم سکتے میں آگئے۔ بیان سے باہر منظر تھا۔ایک اور عینی شاہد نے بتایا،جب ہم قریب گئے تو انسانی اعضا سڑک پر بکھرے ہوئے تھے۔ کوئی سمجھ نہیں پایا کہ کیا ہوا۔ کئی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھیں۔
ایک دکاندار نے بتایا کہ اس نے اپنی زندگی میں اتنا زوردار دھماکہ کبھی نہیں سنا۔دھماکے کی شدت سے میں تین بار گرا۔ لگا جیسے ہم سب مر جائیں گے۔ کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں،ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پندرہ افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔ آٹھ نے اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ دیا، تین کی حالت نازک ہے، جبکہ ایک مریض کی حالت مستحکم ہے۔