ایودھیا :وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے منگل کے روز ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کے 191 فٹ بلند شکھر پر زعفرانی پرچم لہرایا۔ یہ مندر کی تعمیر کی تکمیل کی علامت ہے۔
اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔
دھرم دھواج پر تین مقدس نشانات ہیں۔ اوم سورج اور کووِدارا درخت۔ یہ نشانات سناتن روایت کی گہری روحانی قدروں کو ظاہر کرتے ہیں۔یہ تکونا پرچم ہے جس کی اونچائی 10 فٹ اور لمبائی 20 فٹ ہے۔کووِدارا درخت مندر اور پاریجات درخت کے ملاپ سے تیار ہوا ہے۔ اسے رِشی کاشیاپ نے تشکیل دیا تھا۔ یہ قدیم دور میں پودوں کی افزائش کی مثال سمجھا جاتا ہے۔سورج بھگوان رام کی سوریہ ونش روایت کی علامت ہے۔ جبکہ اوم ازلی روحانی نغمہ مانا جاتا ہے۔
#WATCH | Ayodhya Dhwajarohan | PM Modi and RSS Sarsanghchalak Mohan Bhagwat ceremonially hoist the saffron flag on the Shikhar of the sacred Shri Ram Janmbhoomi Temple, symbolising the completion of the temple’s construction.
— ANI (@ANI) November 25, 2025
The right-angled triangular flag, measuring 10 feet… pic.twitter.com/Ip8mATz2DC
پرچم کشائی کا وقت بھگوان رام اور ماتا سیتا کے ابھجیت مہورت اور بیاہ پنچمی سے موافق تھا۔اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے رام للا گربھ گرہ میں پوجا کی۔ ان کے ساتھ موہن بھاگوت یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر آنند بین پٹیل بھی موجود تھے۔ بعد میں انہوں نے ماتا انپورنا مندر میں بھی پوجا کی۔اس کے بعد وزیر اعظم نے رام جنم بھومی احاطے میں واقع سَپت مندِر میں بھی حاضری دی۔سَپت مندِر میں مہارشی وششٹھ مہارشی وشنومتر مہارشی اگستیہ مہارشی بالمیکی دیوی اہلیا نِشاد راج گوہ اور ماتا شابری سے متعلق مندر شامل ہیں۔بعد ازاں وزیر اعظم مودی نے شیش اوتار مندر کا بھی دورہ کیا۔
بی جے پی رہنما این وی سبرش کے مطابق یہ ہر ہندو کے لئے فخر کا دن ہے کیونکہ دھرم دھواج وزیر اعظم مودی کے ذریعے نصب کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ تاریخی موقع ہے اور یہ دن ایودھیا رام مندر کی تکمیل کی علامت ہے۔
تقریب سے پہلے وزیر اعظم مودی نے ایودھیا میں روڈ شو بھی کیا۔ جہاں سینکڑوں عقیدت مندوں نے ترنگا ہاتھ میں لے کر ان کا استقبال کیا۔