پی ایم مودی فرانس اور سلوواکیہ کے دورے سے واپس

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 19-06-2026
پی ایم مودی فرانس اور سلوواکیہ کے دورے سے واپس
پی ایم مودی فرانس اور سلوواکیہ کے دورے سے واپس

 



نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو فرانس اور سلوواکی کے دو ملکی دورے کے اختتام کے بعد نئی دہلی واپس پہنچ گئے۔

اس سے قبل وزارت خارجہ نے پیرس سے وزیر اعظم مودی کی روانگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے ہندوستان اور فرانس کے خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری تعلقات کو نئی رفتار دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا فرانس کا دورہ مختلف اہم ملاقاتوں اور سرگرمیوں سے بھرپور رہا۔ اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو تقویت دی۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دورے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسے مصروف اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا آغاز نیس میں ’’بھارت انوویٹس‘‘ پروگرام سے ہوا جس کے بعد وہ جی 7 اجلاس کے لیے ایویان گئے اور پھر پیرس میں ویوا ٹیک 2026 اور ہندوستانی برادری کے ایک بڑے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون حکومت فرانس اور وہاں کے عوام کی جانب سے ملنے والی گرمجوشی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کی دوستی آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوگی۔

وزیر اعظم کے دورے کے دوران نیس ایویان اور پیرس میں جدت طرازی ٹیکنالوجی معاشی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

پیرس میں یورپ کی بڑی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ نمائش ویوا ٹیک 2026 سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ٹیکنالوجی اختراع اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبوں میں ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان جدید ٹیکنالوجی کو عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہے اور ملک میں اختراع اور اسٹارٹ اپ کلچر مسلسل فروغ پا رہا ہے۔