نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو نئی دہلی میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت اقتصادی تعاون 2030 کے پروگرام پر عمل درآمد اور بنیادی ڈھانچے توانائی ٹیکنالوجی دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ ملاقات 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی اور دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں دونوں رہنماؤں کی یہ دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل دونوں رہنما 31 اگست کو بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کر چکے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے سماجی رابطے کی ویب گاہ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ انہیں بشکیک میں ملاقات کے دو ہفتوں سے بھی کم عرصے بعد نئی دہلی میں صدر پوتن سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون 2030 کے پروگرام پر عمل درآمد سمیت تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور بنیادی ڈھانچے توانائی ٹیکنالوجی دفاع اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے برکس کی صدارت کے دوران ہندوستان کی جانب سے دنیا کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور روس کے خصوصی اور مراعات یافتہ تزویراتی شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ اس دوران تجارت توانائی دفاع خلائی شعبے اور عوامی سطح پر روابط سمیت دو طرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔ ان میں مغربی ایشیا اور بحیرہ اسود کے خطے میں جاری تنازعات شامل ہیں جن کے باعث سمندری تجارت اور ہندوستانی ملاحوں کی سلامتی اور تحفظ متاثر ہوا ہے۔
Presented President Putin with a Russian translation of the Thirukkural, which carries the eternal wisdom of the great Thiruvalluvar across languages and borders. pic.twitter.com/rvk3rRDnvg
— Narendra Modi (@narendramodi) September 11, 2026
وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان امن کی کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہے۔دونوں رہنماؤں نے روس کی بین الاقوامی صنعتی نمائش انوپروم انڈیا کے ہندوستان میں پہلی بار انعقاد کا بھی خیرمقدم کیا۔ یہ نمائش 9 سے 11 ستمبر تک منعقد ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس نمائش کو تجارتی اور صنعتی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اہم قرار دیا اور خود بھی نمائش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شرکا سے بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور روس کے خصوصی اور مراعات یافتہ تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ شراکت داری جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باوجود مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔صدر پوتن نے وزیر اعظم مودی کو 24ویں ہندوستان روس سالانہ سربراہ ملاقات کے لیے روس کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ وزیر اعظم مودی نے دعوت قبول کرلی۔ دورے کی تاریخ کا تعین سفارتی ذرائع سے باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
Delighted to meet President Putin in Delhi, less than two weeks after our meeting in Bishkek.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 11, 2026
During today’s meeting we talked about:
Closer trade ties, including implementation of the Programme for Economic Cooperation 2030.
Cooperation in areas like infrastructure, energy,… pic.twitter.com/nLaMDxnDEc
اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے صدر پوتن کو عظیم تمل شاعر اور سنت ترووَلوّر کی کلاسیکی تصنیف تروکّرل کا روسی زبان میں ترجمہ بطور تحفہ پیش کیا تھا۔ وزیر اعظم نے ایک اور پیغام میں کہا کہ یہ ترجمہ عظیم ترووَلوّر کی لازوال دانائی کو زبانوں اور سرحدوں سے آگے پہنچاتا ہے۔وزیر اعظم مودی نے برکس بزنس فورم 2026 کے دوران برکس ممالک کے رہنماؤں برکس بزنس کونسل کے چیئرمینوں اور برکس ویمنز بزنس الائنس کی نمائندہ شخصیات کے ساتھ گروپ فوٹو میں بھی شرکت کی۔18واں برکس سربراہ اجلاس ہندوستان کی 2026 کی صدارت میں 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔ ہندوستان کی صدارت کا موضوع ’’مضبوطی جدت تعاون اور پائیداری کے لیے تعمیر‘‘ ہے۔
برکس بزنس فورم میں کاروباری رہنما وزرا اور سربراہان مملکت شرکت کرتے ہیں اور تجارت سرمایہ کاری مالیات ٹیکنالوجی اور ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ فورم کی سفارشات برکس کے اقتصادی ایجنڈے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔برکس میں اس وقت برازیل چین مصر ایتھوپیا ہندوستان انڈونیشیا ایران روس سعودی عرب جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات سمیت 11 ممالک شامل ہیں۔