نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ امتحانی پرچے افشا ہونے کے واقعات کے خلاف حکومت مزید سخت کارروائی کرے گی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مبینہ طور پر نیٹ یو جی 2026 امتحان میں بے ضابطگیوں کے خلاف مختلف طلبہ تنظیموں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ایکس پر جاری کی گئی ایک خود ریکارڈ شدہ ویڈیو میں وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی کابینہ ایک ایسے مجوزہ قانون پر غور کرے گی جس میں امتحانی پرچے افشا ہونے کے مقدمات کی تیز رفتار سماعت کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام اور قصورواروں کے لیے سخت سزاؤں کی تجویز شامل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ ایسے مقدمات کی جلد سماعت کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی تیاری کی جائے تاکہ امتحانی نظام کی شفافیت برقرار رہے اور ذمہ دار افراد کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
دوسری جانب سونم وانگچک نے اس وقت اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی جب مرکزی وزرا جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ نے گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں ان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اپوزیشن جاری مانسون اجلاس کے دوران مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور NEET پیپر لیک کے معاملے پر تفصیلی بحث کا مطالبہ کر رہی ہے، جبکہ اس تنازع نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کو جنم دیا ہے۔
More strict actions against paper leaks to come in tomorrow’s Cabinet! pic.twitter.com/NRysBukk5U
— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2026
ویڈیو کے ساتھ وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا، پیپر لیک کے خلاف مزید سخت کارروائیاں کل کابینہ میں لائی جائیں گی!ویڈیو میں مودی نے کہا کودوستو، میں جانتا ہوں کہ پیپر لیک کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے۔ لاکھوں طلبہ اور ان کے والدین کے لیے یہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اور اسی لیے، پیپر لیک کے واقعات کے بعد گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران کئی بڑے اقدامات کیے گئے ہیں۔ قصورواروں کو پکڑ لیا گیا ہے؛ وہ اس وقت جیل میں ہیں۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری سب سے اہم ذمہ داری یہ یقینی بنانا تھی کہ طلبہ کا پورا ایک سال ضائع نہ ہو۔ فوری طور پر امتحانات منعقد کرانا بہت ضروری تھا۔ حکومت نے کم سے کم وقت میں تقریباً 22 لاکھ طلبہ کے امتحانات منعقد کرانے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی۔ اور صرف پانچ یا چھ دن پہلے، 19 تاریخ کو نتائج بھی اعلان کر دیے گئے۔ کامیاب طلبہ کی خوشی کی خبریں ملک بھر سے آ رہی ہیں۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت یہیں نہیں رک رہی، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تاہم، ہم ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جو صرف اتنے سے مطمئن ہو جائیں۔ اور اسی لیے، آج میں نے محکموں کو فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ محکموں نے انتھک محنت کی اور گزشتہ رات دیر گئے مجھے ایک مسودہ فراہم کیا۔ اس مسودے میں فاسٹ ٹریک عدالتوں اور سخت سزاؤں کی دفعات شامل ہیں، جس پر کل کابینہ میں غور کیا جائے گا۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’کابینہ کے ساتھیوں کی تجاویز شامل کرنے کے بعد اسے حتمی شکل دی جائے گی۔ اس بل کو جلد از جلد ایوان میں منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی، کیونکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کا دوسرا ہفتہ پیر سے شروع ہو رہا ہے۔‘‘
مودی نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کی فلاح و بہبود اور مستقبل سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے! جو لوگ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے، انہیں بخشا نہیں جائے گا۔اس سے قبل دن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تنازع پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حکومت امتحانی پیپر لیک میں ملوث افراد کو فوری سزا یقینی بنانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرے گی۔
Mr. Sonam Wangchuk has ended his fast after Union Ministers Shri JP Nadda and Shri Jitendra Singh met him at Medanta Hospital, Gurugram, and assured him of the government's commitment to address the concerns.
— BJP (@BJP4India) July 23, 2026
Shri JP Nadda said:
“The government is positive on not registering… pic.twitter.com/lVSr83Af8y
جے پی نڈا نے کہا:’’حکومت اس بات پر مثبت غور کر رہی ہے کہ دہلی کے جنتر منتر پر پُرامن احتجاج کرنے والوں اور 20 جولائی 2026 کو پارلیمنٹ کی جانب مارچ میں شامل ہونے والے افراد کے خلاف مقدمات درج نہ کیے جائیں۔ حکومت پہلے ہی پارلیمنٹ میں پیپر لیک کے مسائل اور امتحانات کے لیے تعلیمی اصلاحات کے حل کی خاطر جامع بحث کی یقین دہانی کرا چکی ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت حالیہ NEET پیپر لیکس کے نتیجے میں خودکشی کرنے والے متاثرین کے لیے مناسب معاوضے پر بھی مثبت غور کر رہی ہے۔‘‘
مسٹر وانگچک کا اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ طلبہ کے مفادات کے لیے مودی حکومت کے عزم پر ان کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ حکومت بارہا پیپر لیک کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور امتحانی نظام میں اصلاحات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کر چکی ہے۔ ملک کے نوجوانوں کے مفادات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔جیسا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا، **بھارت کے نوجوان قوم کی تعمیر کی ایک طاقت ہیں اور ملک کے مستقبل کے خلاف کام کرنے والے ہر قصوروار کو سزا دی جائے گی۔
ابھیجیت نے کہا
کوکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے کارکن ابھیجیت دپکے نے جمعہ کو کہا کہ 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد سونم وانگچک کی زندگی ’’اس ملک کے لیے بہت زیادہ قیمتی‘‘ ہے اور انہوں نے ان کی غیر معمولی ہمت اور قربانی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سونم وانگچک نے ’’پورے ملک کے ضمیر کو بیدار کرنے‘‘ کے لیے ’’اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں دپکے نے کہا، ’’ہمیں اطمینان اور شکرگزاری ہے کہ سونم سر نے 26 دن بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ سونم سر، آپ کی غیر معمولی ہمت اور قربانی کے لیے شکریہ۔ اپنی جان خطرے میں ڈال کر آپ نے پورے ملک کے ضمیر کو بیدار کیا۔ آپ کی زندگی اس ملک کے لیے بہت زیادہ قیمتی ہے۔
‘پکے نے مزید کہا ko سی جے پی کا جنتر منتر پر پُرامن احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دھرمیندر پردھان استعفیٰ نہیں دیتے۔‘‘سونم وانگچک نے جمعہ کو 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ اس موقع پر مرکزی وزرا جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ اور لیہہ لداخ کی ایپیکس باڈی کے سینئر رہنما میڈانتا اسپتال میں موجود تھے۔وانگچک نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ قدم مختلف شرائط پر طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
We are relieved and grateful that Sonam sir has ended his hunger strike after 26 days.
— Abhijeet Dipke (@abhijeet_dipke) July 23, 2026
Thank you, sir, for your extraordinary courage and sacrifice. By putting your own life on the line, you awakened the conscience of an entire nation. Your life is far too precious to this…
وانگچک نے کہا کہ ابھی مرکزی وزرا جے پی نڈا اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور لیہہ لداخ کی ایپیکس باڈی کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں، میں نے بالآخر 26 دن بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ اس سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹ کے 65 ارکان نے مجھ سے ملاقات کی تھی یا خطوط پر دستخط کیے تھے، جن میں مجھ سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ یہ فیصلہ مختلف شرائط پر طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ میں جلد ہی ایک علیحدہ ویڈیو میں ان شرائط کی تفصیل بیان کروں گا۔ فی الحال، میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ ہر جگہ کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنے کے حوالے سے پوری طرح چوکس رہیں۔‘‘دریں اثنا، کوکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے NEET-UG 2026 پیپر لیک تنازع کے سلسلے میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے 24 جولائی (جمعہ) کو ملک گیر پُرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی۔ (ا