پی ایم مودی کی شہیدوں کو خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-12-2021
پی ایم مودی کی شہیدوں کو خراج عقیدت
پی ایم مودی کی شہیدوں کو خراج عقیدت

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعطم نریندرمودی جمعرات کو نیشنل وار میموریل پہنچے۔ انہوں نے 1971 کی جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس دوران وزیر اعظم نے امر جوان جیوتی کے ساتھ چاروں مشعلوں کوبھی روشن کیا۔

پی ایم او کے مطابق ان مشعلوں کو ملک کے مختلف حصوں میں لے جایا گیا۔ ان میں 1971 کی جنگ میں پرم ویر چکر اور مہا ویر چکر جیتنے والوں کے گاؤں شامل ہیں۔ یہ مشعلیں پورے ملک میں سیاچن سے کنیا کماری، انڈمان اور نکوبار سے لونگے والا، کچ کے رن اور اگرتلہ تک لے جائی گئیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس تعلق سے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ نے کہا کہ 50 ویں وجے دیوس پر، میں آزادی کے جنگجوؤں، ہیروئنوں اور ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری اور قربانی کو یاد کرتا ہوں۔ ہم نے مل کر ظالم قوتوں کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔