پی ایم مودی نے کیا آر بی آئی کی ریٹیل ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اسکیم کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-11-2021
پی ایم مودی نے کیا آر بی آئی کی ریٹیل ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اسکیم کا آغاز
پی ایم مودی نے کیا آر بی آئی کی ریٹیل ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اسکیم کا آغاز

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے 12 نومبر 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم اورامبڈس مین اسکیم(Ombudsman Scheme) کا آغاز کیا۔ جہاں آر بی آئی کی ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم سرکاری سیکیورٹیز میں خوردہ شراکت میں اضافہ کرے گی، امبڈس مین اسکیم کا مقصد شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جو دو اسکیمیں آج شروع کی گئی ہیں، وہ ملک میں سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو وسعت دیں گی اور سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ بازاروں تک رسائی کوآسان بنائیں گی۔

ہندوستان میں تمام سرکاری سیکیورٹیز کو حفاظتی ضمانتیں حاصل ہیں، لہٰذا چھوٹے سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاری پر تحفظ کا یقین دلایا جائے گا۔

سیونگ اکاونٹ گلٹ اکاونٹ(gilt account)

مودی نے کہا کہ سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کے لیے فنڈ مینیجرز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سرمایہ کار براہ راست گلٹ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ اس اکاؤنٹ کو سیونگ اکاؤنٹ سے بھی جوڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ لوگوں کے لیے کتنا آسان ہو گا۔

یو پی اے حکومت کی مذمت

مودی نے اس دوران یو پی اے حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سن 2014 سے پہلے جس طرح سے بینکنگ سسٹم کو نقصان پہنچا وہ سب جانتے ہیں۔ جب کہ پچھلے 7 سالوں میں،این پی اے(NPA) کو شفافیت کے ساتھ تسلیم کیا گیا، ریزولوشن اور ریکوری پر توجہ دی گئی، پبلک سیکٹر کے بینکوں کو ری کیپیٹلائز کیا گیا، مالیاتی نظام اور پبلک سیکٹر کے بینکوں نے یکے بعد دیگرے اصلاحات کیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم سے کھلواڑ کرنے والے بالکل ڈیفالٹس کا فنڈ اکٹھا جمع کرنے کا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔

مودی نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کوآپریٹیو بینکوں کو بھی آربی آئی کے دائرہ کار میں لایا گیا ہے۔ اس سے ان بینکوں کی حکمرانی میں بھی بہتری آ رہی ہے اور وہاں موجود لاکھوں جمع کنندگان میں اس نظام پر اعتماد بھی مضبوط ہو رہا ہے۔

ڈیجیٹل لین دین میں 19 گنا اضافہ

ڈیجیٹل لین دین کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مودی نے کہا کہ صرف 7 سالوں میں، ہندوستان نے ڈیجیٹل لین دین کے معاملے میں 19 گنا اضافہ کیا ہے۔ آج ہمارا بینکنگ سسٹم ملک میں کہیں بھی 24 گھنٹے، 7 دن اور 12 مہینے کام کرتا ہے۔

مودی نے کہا کہ فنٹیک سیکٹر(fintech sector) میں ٹیکنالوجی تیزی سے بدل رہی ہے۔ مالیاتی نظام کو عالمی معیار کا بنانے کی ضرورت ہے۔