بی جے پی کے یوم تاسیس پرمودی کا اپوزیشن پر حملہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
بی جے پی کے یوم تاسیس پرمودی کا اپوزیشن پر حملہ
بی جے پی کے یوم تاسیس پرمودی کا اپوزیشن پر حملہ

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

وزیراعظم نریندرمودی نے بی جے پی کے 42 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔ اپنی ورچوئل تقریر میں مودی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ آزادی کے امرت مہوتسو کو ڈیوٹی میں بدل دیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کو بھی نشانہ بنایا۔ مودی نے کہا کہ آج ملک میں دو طرح کی سیاست چل رہی ہے۔ ایک خاندانی عقیدت کے لیے اور ایک حب الوطنی کے لیے۔ مودی نے 5 ریاستوں میں ہوئے حالیہ انتخابات کا بھی حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ چار ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت کی واپسی سے کارکنوں کی ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے۔ تقریر کے آغاز میں انہوں نے اس دن کو نوراتری کے ساتھ جوڑا اور کہا کہ پارٹی اور کارکنوں پر سکندماتا کا کرم ہمیشہ قائم رہتا ہے۔

مودی نے کہا کہ میں ان عظیم لوگوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے جن سنگھ سے لے کر بی جے پی تک پارٹی کی تعمیر میں خود کو صرف کیا۔ آج کا یوم تاسیس تین وجوہات کی بنا پر اہم ہے۔ اس وقت ہم ملک کی آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ حوصلہ افزائی کا ایک بہترین موقع ہے۔ دوسرا - تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات۔ تیسرا-  چار ریاستوں میں بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت لوٹی ہے۔

تین دہائیوں بعد راجیہ سبھا میں کسی پارٹی کے ارکان کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی کی ذمہ داری، کارکنوں کی ذمہ داری مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس لیے بی جے پی کا ہر کارکن ملک کے خوابوں کا نمائندہ ہے۔ امرت مہوتسو دراصل خودکفیل ہندوستان کی طرف قدم بڑھانا ہے، مقامی کو عالمی بنانے کے لیے ہے، سماجی انصاف کے ہے، یہ ہم آہنگی کے لیے ہے۔

ہماری پارٹی ان قراردادوں کے ساتھ ایک خیال کےطورپرقائم ہوئی تھی۔ یہ امرت مہوتسو ہمارے کارکن کے لیے ڈیوٹی کا وقت ہے۔

مودی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب لوگ سمجھتے تھے کہ حکومت کسی کے لیے بھی آئے، لیکن ملک کو کچھ نہیں ہوگا۔ مایوسی ہی مایوسی تھی۔ ملک کا ہر فرد فخر سے کہہ رہا ہے کہ ملک بدل رہا ہے۔ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ آج دنیا کے سامنے ایک ہندوستان ہے جو بغیر کسی خوف اور دباؤ کے اپنے مفادات کے لیے ڈٹا ہوا ہے۔ جب پوری دنیا دو مخالف قطبوں میں بٹی ہوئی ہے تو ہندوستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو انسانیت کی مضبوطی سے بات کر سکتا ہے۔