پی ایم مودی کی ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کی اپیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 31-01-2022
پی ایم مودی کی  ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کی اپیل
پی ایم مودی کی ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کی اپیل

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

بجٹ سیشن کے شروع ہونے سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج سے بجٹ اجلاس کی شروعات ہوگئی ہے۔ میں آپ سبھی اور ملک بھر کے تمام معززین اراکین پارلیمنٹ کا اِس بجٹ اجلاس میں خیرمقدم کرتا ہوں۔

آج کی دنیاوی صورتحال میں ہندوستان کے لئے بڑے مواقع ہیں۔ یہ بجٹ اجلاس، دنیا میں صرف بھارت کی اقتصادی ترقی، بھارت میں ٹیکہ کاری مہم، بھارت کی اپنی بنائی ہوئی ویکسین پوری دنیا میں ایک اعتماد پیدا کررہی ہے۔

اس بجٹ اجلاس میں بھی ہم اراکین پارلیمنٹ کی بات چیت، اراکین پارلیمنٹ کے بحث کے مسائل، کھلے دل سے کی گئی بحث، عالمی اثرات کا ایک اہم موقع بن سکتی ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ سبھی اراکین پارلیمنٹ، سبھی سیاسی جماعتیں کھلے دل سے تبادلہ خیال کرکے ملک کو ترقی کے راستے پر لے جانے اور اس کی رفتار کو بڑھانے میں لازمی مدد کریں گے۔

یہ بات درست ہے کہ لگاتار انتخابات کے سبب اجلاس بھی متاثر ہوتا ہے اور تبادلہ خیال بھی متاثر ہوتی ہے، لیکن میں تمام معززین اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کروں گا کہ انتخابات اپنی جگہ پر ہیں، وہ جاری رہیں گے، لیکن ہم ایوان میں کسی طرح کی دخل اندازی سے بچیں، کیونکہ یہ بجٹ اجلاس ایک طرح سے سال بھر کا خاکہ تیار کرتا ہے اور اسی لیے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ہم مکمل عہد بستگی کے ساتھ اِس بجٹ اجلاس کو جتنا زیادہ ثمر آور بنائیں گے، آئندہ سال نئی اقتصادی بلندیوں پر لے جانے کے لئے بھی ایک بڑا مواقع تیار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خوش اسلوبی سے ایوان کی کارروائی جاری رہے اور کسی طرح کی ہنگامہ آرائی نہ ہو،تمام اراکین پارلیمنٹ کی شرکت ہو اورعوامی امور پر بہترین بحث ہو،درست مسائل پر اور اچھے مقاصد کے لئے بحث ہو۔