کینیا میں طیارہ گر کر تباہ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 28-10-2025
کینیا میں طیارہ گر کر تباہ
کینیا میں طیارہ گر کر تباہ

 



نئیروبی/ آواز دی وائس
کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق منگل کے روز ایک طیارہ، جس میں 12 افراد سوار تھے، کینیا کے ساحلی علاقے کُوالے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
اتھارٹی کے بیان کے مطابق، رجسٹریشن نمبر 5وائی - سی سی اے  والا یہ طیارہ دیانی سے کچوا تیمبو (ماسائی مارا) کی جانب جا رہا تھا جب مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ (02:30 جی ایم ٹی) پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ حکومتی ادارے جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے اور نقصانات کا اندازہ لگانے پر کام کر رہے ہیں۔
مقامی میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں طیارے کے ملبے کو آگ کی لپیٹ میں دکھایا گیا ہے۔