پی ایم کی تعریف کرنے پر اے ایم یو نے واپس مانگی ڈگری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-12-2021
 پی ایم کی تعریف کرنے پر اے ایم یو نے واپس مانگی ڈگری
پی ایم کی تعریف کرنے پر اے ایم یو نے واپس مانگی ڈگری

 


آواز دی وائس، علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر دانش رحیم نے الزام لگایا ہے کہ ان کے لیے پی ایم نریندر مودی کی تعریف کرنا مشکلات کا سبب بن گیا ہے۔

دانش رحیم نامی طالب علم کا الزام ہے کہ اے ایم یو اسے دی گئی ڈگری واپس مانگی جارہی ہے۔ انہوں نے پی ایم نریندر مودی اور یوپی کے سی ایم یوگی کو خط لکھ کر اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا ہے۔دانش نے بتایا کہ انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری 9 مارچ 2021 کو دی گئی۔ ان کی ساتھی ماریہ نعیم کو نومبر 2020 میں پی ایچ ڈی سے نوازا گیا۔ پی ایچ ڈی کرنے کے چھ ماہ بعد مجھے 4 اگست 2021 کو خط ملا کہ ہم دونوں کو دی گئی ڈگری غلط ہے۔

دانش نے کہا کہ وہ پریشان ہو گیا۔ بعد میں انہیں یاد آیا کہ 22 دسمبر 2020 کو انہوں نے ملک کے وزیر اعظم کی تعریف کی تھی۔ دانش نے کہا، 'ملک کے پی ایم نے ایک پروگرام میں اے ایم یو سے خطاب کیا تھا۔ میں نے اس کی تعریف کی تھی۔ میڈیا میں میرا انٹرویو بھی چلایا گیا۔ دانش نے الزام لگایا کہ  پی ایم کی تعریف کرنے کے بعد سے ہی اے ایم یوکی جانب سے اس کے ساتھ بدتمیزیاں کی جانے لگیں تھی۔

دو تین دن پہلے مجھے چیئرمین نے بلایا۔ اس نے کہا تم طالب علم ہو۔ آپ کو کسی سیاسی جماعت کے بارے میں اس طرح کھل کر بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔آپ ایسے بول رہے تھے جیسے آپ کوئی دائیں بازو کے آدمی ہوں۔دانش نے کہا کہ اس نے چیئرمین کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔ بعد میں ڈگری حاصل کر لی لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ وہ غلط ہے۔ انہوں نے اے ایم یو کے خط کا جواب دیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مجبوراً ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔ یوپی کے سی ایم اور پی ایم کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ اے ایم یو زندگی سے نہ کھیلے۔اے ایم یو میں سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جب کہ اے ایم یو کے ترجمان شفیع کڈوے نے کہا کہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔

 

طالب علم نے شعبہ لسانیات کے LAM (لینگویج آف ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ) کورس میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کیا، جو لسانیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی پیش کرتا ہے۔ چوں کہ اس نے ایل اے ایم میں ایم اے کیا ہے، اس لیے اسے ایل اے ایم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنی چاہیے۔غلطی سے طالب علم کو لسانیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دے دی گئی، اس لیے ڈگری تبدیل کرنے کو کہا گیا ہے۔