رہنمائے نسواں: کولکتہ کےاردو میڈیم کےطلبا کا مستقبل ساز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-08-2021
 اردو میڈیم طلباء کے لیے ”رہنمائے نسواں“ کی کارکردگی
اردو میڈیم طلباء کے لیے ”رہنمائے نسواں“ کی کارکردگی

 

 

 

 محمد صفی شمسی/کولکاتہ

کولکاتہ کی ایک این جی او”رہنمائے نسواں“ ان طلبا کے مستقبل کو بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، جو اردو میڈیم سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس کا ایک اہم کام اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء کے بولنے کی مہارت کو بہتر بناناہے۔ تاکہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں متاثر کن شخصیت بنیں، اپنی صلاحیت کو نکھاریں  اور باہمت بن کر اپنا مستقبل سنواریں۔

گذشتہ دنوں رہنمائے نسواں نے آن لائن طریقے سے اردو بچوں کو عوامی تقریر اور ڈرامے سے متعارف کرایا ہے۔

اس تنظیم کی ذمہ دار کہتی ہیں کہ ایسی سرگرمیاں جو عام طور پر اعلی درجے کے اداروں سے وابستہ ہوتی ہیں جو کہ اچھے لوگوں کے لیے سستی ہوتی ہیں۔ ہم دو دہائیوں سے اردو اسکولوں کے طلباء کے درمیان کام کر رہے ہیں۔ دوسری جگہوں کی طرح یہاں بھی وبا نے طلباء کو متاثر کیا۔

رہنمائے نسواں کی بانی تبسم صدیقہ کہتی ہیں کہ ہم اپنے طلباء سے آن لائن رابطہ کیا۔ہمارے حلقوں میں زیادہ تر خاندانوں اور طلباء کے لیے یہ سرگرمی منفرد اور ایک نیا تجربہ ہے۔ پبلک اسپیکنگ سیشن شاکر حسین نامی استاد نے چلایا۔ اس آن لائن کلاس میں تقریباً 21 طلباء نے حصہ لیا۔ ڈرامے کی تربیت کینیڈین ڈرامہ نگار جاوید دانش نے پیش کی۔

وبائی بیماری نے بظاہر کم ذرائع والے خاندانوں کے بچوں کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، تاہم ، چیلنج کو آگے بڑھایا اور طلباء کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر آن لائن کلاسیں شروع کیں۔

آن لائن کلاس بات چیت اچھی طرح سے کرنے والے خاندانوں کے لیے غیر معمولی نہیں لگ سکتی۔ تاہم یہ متوسط طبقوں کے لیے بڑی چیز ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں 16 لاکھ اردو بولنے والے افراد رہتے ہیں۔ اگرچہ ان میں سے امیر طبقے کے افرو اپنے بچوں کے لیے انگریزی میڈیم اسکولوں کو ترجیح دیتے ہیں، وہیں اکثریت اپنے بچوں کو اردو میڈیم اسکولوں میں بھیجتی ہے۔

مغربی بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی آن لائن اسکول ڈائرکٹری 33 اردو میڈیم اسکولوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جن میں چار جونیئر اسکول بھی شامل ہیں۔ مغربی بنگال کونسل آف ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر تلاش کے نتیجے میں 10 اضلاع میں واقع 43 اسکولوں میں اردو کو بطور خاص دکھایا گیا ہے۔

مغربی بنگال بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے تحت 17 اردو میڈیم اسکولوں کو رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں کی طرح اردو بولنے والے بچوں کا ایک حصہ وہ ہے جو غیر الحاقی اسکولوں اور مدارس میں پڑھتے ہیں۔

اردو میڈیم اسکولوں میں بچوں کے پاس رکاوٹوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ انہیں گھریلو، سماجی اورمالی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ ان کے پاس غیر نصابی سرگرمیوں کی عدم موجودگی ہوتی ہے، اس کے علاوہ ان کے پاس جدید ٹیکنالوجی کی محدود دسترس ہے۔

تاہم جو طلباء رہنمائے نسواں کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں انہوں نے زندگی میں اچھا کام کیا ہے۔

محمد اقبال عادل،اردو میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔ جب وہ گیارہویں جماعت میں تھے تو وہ رہنمائے نسواں کے ساتھ رابطے میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے رہنمائے نسواں 100 سے زیادہ پروگراموں میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ وہ بچوں کو خود پر یقین کرنے کی ترغیب دیتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ نیزان تمام سرگرمیوں کے ذریعے میں نے قائدانہ صلاحیتیں حاصل کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ اردو اسکولوں میں بچے، مختلف وجوہات کی بناء پر، خود کم تر محسوس کرتے ہیں اور ان میں حوصلہ افزائی کی کمی ہوتی ہے۔ یہاں بھی زیادہ سے زیادہ ثقافتی سرگرمیاں ہونی چاہئیں جیسا کہ انگلش میڈیم اسکولوں میں ہوتی ہیں۔ اس سے ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو دریافت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اردو میڈیم اسکول میں اپنی ثانوی تعلیم مکمل کرنے والی عظمیٰ پروین کہتی ہیں کہ اردو میڈیم اسکولوں میں طلباء کو عموماً ایسا پلیٹ فارم نہیں ملتا جو انہیں اپنی صلاحیتوں کو دریافت کرنے کی ترغیب دے۔ میں ایک تنہائی پسند تھی۔ سنہ 2019 میں رہنمائے نسواں سے جڑنے کے بعد میرے اندر کافی بدلاو آیا ہے اور اب میں باہمت ہوگئی ہوں۔

خیال رہے کہ رہنمائے نسواں کی بانی تبسم صدیقہ شمالی کولکاتہ کے نارکل ڈانگا علاقے کے ایک اسکول میں ٹیچر تھیں۔ اس نے پایا کہ اسکول میں طلباء کے لیے تعلیمی نصاب کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

اپنے طور پر انھوں نے اسکول کے اوقات کے بعد دستکاری کے میدان میں اسکول کی لڑکیوں کی رہنمائی شروع کی۔ مہینوں کی کوششوں کے بعد یہ کمیونٹی پروجیکٹ میں شکل میں ابھر کر سامنا آیا اور اس کے علاوہ انھوں نے مذہبی اقلیتوں کی حالت کو بہتر بنانے میں مصروف ریاستی عہدیداروں کی توجہ مبذول کرائی۔ اس سے زیادہ پیشہ ورانہ اور مربوط نقطہ نظر کو سہولت ملی۔

وہ کہتی ہیں کہ ہم نے دو چیزوں کا مشاہدہ کیا - زیادہ تر لڑکیاں شوق کے طور پر تربیت حاصل کر رہی تھیں ، مالی طور پر خود مختار ہونے کے حوالے سے کوئی حتمی نتیجہ نہیں تھا۔

دوسری بات ہم نے یہ سمجھی کہ اس میں شامل ٹرینر کو بھی پیشہ ور ہونے کی ضرورت ہے۔

تبسیم صدیقہ نے سنہ 2000 میں رہنمائے نسواں قائم کیا۔ جس کا مقصد خاص طور پر خواتین کو بااختیار اور ہنر مند بنانا ہے۔

اس بعد انھوں نے سنہ 2006 میں لڑکوں کو بھی اپنے پروگراموں میں شامل کیا۔

تبسیم صدیقہ کہتی ہیں کہ ہمارے پاس بہت زیادہ ارکان نہیں ہیں ، لیکن ہم جو کام کرتے ہیں وہ اسکولوں کی ایک بہت بڑی تعداد شامل ہے۔ اس میں سیکڑوں کی تعداد میں طلبا شامل ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب رہنمائے نسواں کے بینر تلے بھی بہت سے گروپ کام کر رہے ہیں۔

رہنمائے نسواں کی جانب سے فی الحال خواتین کو فیشن ڈیزائننگ کا کورس کروایا جا رہا ہے۔

اس کا ایک اور پروگرام کشف بھی ہے ، جس میں رہنمائے نسواں کے ممبران اسکولوں کا دورہ کرتے ہیں اور انٹر اسکول سرگرمی مقابلے کے لیے سب سے زیادہ کارکردگی دکھانے والے اسکول کا انتخاب کرتے ہیں، نیز تنظیم باصلاحیت طلبا کو وظائف بھی دیتی ہے۔

اس تنظیم کو حکومت کی طرف سے دو بار مالی تعاون ملا ہے اور یہ اس کا انتظام کراوڈ فنڈنگ ​ کے ذریعہ ہوتا ہے۔