حوثیوں کے حملے میں ہلاک دو ہندوستانیوں کی آخری رسوم کی ادائیگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-01-2022
حوثیوں کے حملے میں ہلاک دو ہندوستانیوں کی آخری رسوم کی ادائیگی
حوثیوں کے حملے میں ہلاک دو ہندوستانیوں کی آخری رسوم کی ادائیگی

 

 

آواز دی وائس : امرتسر

متحدہ عرب امارت میں حوثیوں کے حملے میں جان بحق ہوئے دو ہندوستانیوں کی آخری رسوم انجام دی گئیں ۔ ہپنجاب میں غمزدہ ہجوم نے ان دو جوانوں کی آخری رسومات میں شرکت کی

اس حملے میں دو ہندوستانی اور ایک پاکستانی شہری اس وقت ہلاک ہوئے جب پیر کو ابوظہبی ہوائی اڈے کے قریب آئل ٹینکرز کو ڈرون اور میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ یمن کے حوثی باغیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔

بیس سالہ ہردیپ سنگھ اور 34 سالہ ہردیو سنگھ کی باقیات جمعے کوملک لائی گئیں۔ ہردیپ سنگھ کا تعلق ضلع امرتسر کے گاؤں بابابکالا سے تھا۔ ان کے پسماندگی میں ایک بیوہ اور ان کی والدہ شامل ہیں۔ ان کے کزن رنبیر سنگھ نے بتایا: ’ہم خاندان کے ساتھ پیش آنے والے سانحے کا اندازہ نہیں کر سکتے۔ واقعے کے بارے میں جان کر ان کی اہلیہ کل کینیڈا سے واپس آئیں۔ وہ وہاں پڑھتی ہیں اور ہردیپ کینیڈا منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے تھے۔‘ہردیپ متحدہ عرب امارات میں ٹرک ڈرائیور تھے۔ ان کی شادی گذشتہ سال ہوئی۔ وہ خاندان کے واحد کفیل تھے۔

۔ حوثیوں کے حملے میں جان سے ہاتھ دھونے والے دوسرے ہندوستانی ہردیو ضلع موگا کے گاؤں باغاپرانا کے رہائشی تھے۔ انہوں نے تیل اور گیس کے شعبے میں تعمیراتی سائٹس پر کام کرتے ہوئے یو اے ای میں 18 سال گزارے۔ ہردیو کے بھائی سکھ دیو سنگھ بھی عرب امارات میں کام کرتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ جب تک انہوں نے لاش نہیں دیکھی انہیں یقین نہیں آیا کہ ان کے بھائی دنیا سے جا چکے ہیں۔ سکھ دیو کے بقول: ’مجھے ان کا بڑا سہارا تھا اور میں ہردیوسنگھ کی وجہ سے ہی یو اے ای جانے میں کامیاب ہوا۔ وہ بوڑھے والدین کے لیے بڑا سہارا اور کمانے والے تھے۔‘سکھ دیو نے متاثرہ خاندان کو اب تک ملنے والی امداد پر متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کیا۔