دلی کی بسوں اور میٹرو میں مسافر کم کیے گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

نئی دہلی قومی دار الحکومت میں کورونا (کووڈ-19) وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اتوار کے روز دہلی میٹرو، ڈی ٹی سی اور کلسٹر کی بسوں میں سواری کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔

نئے آرڈر کے بعد اب میٹرو، ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں محض استعداد سے 50 فیصد سواریوں کو ہی سفر کرنے کی اجازت ہے۔ میٹرو اور بسوں میں مسافر کی استعداد کو کم کیے جانے کے آج سے جاری حکم کی اطلاع نہ ہونے کے سبب سواریاں بس میں تعینات مارشل سے بحث کرتی نظر آئیں۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پہلے سے ہی نائٹ کرفیو کے نفاذ کے ساتھ ہی اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)