تقسیم ہند ایک تاریخی غلطی تھی: فاروق عبداللہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-12-2021
تقسیم ہند ایک تاریخی غلطی تھی: فاروق عبداللہ
تقسیم ہند ایک تاریخی غلطی تھی: فاروق عبداللہ

 


آوازدی وائس، نئی دہلی

 نیشنل کانفرنس کے قومی صدر فاروق عبداللہ نے تقسیم ہند کو ایک بہت بڑی تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا نقصان نہ صرف کشمیریوں کو بلکہ پورے ملک کے مسلمانوں کو بھگتنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تقسیم کے حوالے سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کی تائید کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ ہندوستان کی تقسیم ایک بہت بڑی تاریخی غلطی تھی۔

اس کا نقصان نہ صرف کشمیریوں کو بلکہ پورے ملک کے مسلمانوں کو بھگتنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک ایک ہوتا تو طاقت ہوتی، مشکلات پیدا نہ ہوتیں اور ملک میں بھائی چارہ ہوتا۔

کاشی وشوناتھ مندر کی تعمیر نو اور وارانسی میں منعقدہ عظیم الشان پروگرام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ مبارک ہو، یہ اچھی بات ہے۔

تاہم وزیر اعظم مودی کو دوسرے مذاہب پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ وہ صرف ایک مذہب کے نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان میں بہت سے مذاہب ہیں۔ ہندو ازم اور ہندوتوا پر راہل گاندھی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ کوئی بھی مذہب برا نہیں ہوتا، انسان برے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ امید کریں گے کہ ہندو حقیقی ہندو بنیں گے اور اپنے مذہب کی پیروی کریں گے۔