منا باو بارڈر : ہندوستان میں داخل پاکستانی شہری گرفتار

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-06-2021
پاکستا نی گرفتار
پاکستا نی گرفتار

 

 

 باڑمیر:بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے اتوار کی صبح سویرے باڑمیر کے مناباو بارڈر سے سرحد عبور کرکے راجستھان کی سرحد میں داخل ہونے والے ایک پاکستانی شہری کو پکڑ لیا۔ پاکستانی شہری سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔بی ایس ایف کے ڈی آئی جی ونیت کمار نے بتایا کہ پاکستانی شہری محب علی (65) ولد سومر علی کو اتوار کی صبح تین بجے کے قریب مناباوبارڈر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی شہری سرحد کو عبور کر کے ہندوستانی سرحد میں داخل ہوا اور فوجیوں سے کہا کہ وہ مجھے گولی مار دیں۔ تفتیش میں اب تک اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں لگتا ہے۔

بی ایس ایف سمیت مختلف ایجنسیاں اس سے پوچھ گچھ کررہی ہیں۔ بی ایس ایف اور دیگر ایجنسیاں پاکستانی شہری کا بھارتی سرحد میں داخل ہونے کے مقصد ، سرحد کراس کرنے کے عمل کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بی ایس ایف پاکستانی سرحد پر الرٹ موڈ پر ہے۔ پاکستان کے اسمگلر گذشتہ چار پانچ ماہ سے باڑمیر بارڈر پر سرگرم ہیں۔ گذشتہ فروری میں ، پاکستانی اسمگلر فوٹیا خان نے بھی بھارت میں تاروں کے نیچے سے ہیروئن پھینکا تھا۔ دو روز قبل بی ایس ایف نے اس معاملے کے مرکزی ملزم حالیہ عرف حلیم کو گرفتار کیا تھا۔