پاکستان کو وزیراعظم کے دورہ جموں و کشمیر پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں: حکومت ہند

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-04-2022
  پاکستان کو وزیراعظم کے دورہ جموں و کشمیر پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں: حکومت ہند
پاکستان کو وزیراعظم کے دورہ جموں و کشمیر پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں: حکومت ہند

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

ہندوستان نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں و کشمیر کے دورے پر پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہندوستانی وزیر اعظم کے جموں کے دورے پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے آج یہاں باقاعدہ بریفنگ میں پاکستانی وزیر اعظم کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ پاکستان کو وزیر اعظم مودی کے مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے دورے پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ کس طرح وزیر اعظم مودی کا جموں و کشمیر کے لوگوں نے استقبال کیا۔ چاہے کوئی اسے کیسے بھی دیکھے لیکن اسے اسٹیجڈ سفر کہنا بالکل غلط ہے۔

جب ان سے پاکستان کی نئی حکومت کے بارے میں ہندوستان کے موقف کے بارے میں پوچھا گیا تو مسٹر باغچی نے کہا کہ ہمارا موقف ایک ہی ہے۔

ہمارا کہنا ہے کہ ایسا ماحول ہونا چاہیے جس میں دہشت گردی نہ ہو۔ تب ہی مذاکرات شروع کرنے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔

کراچی بم دھماکوں پر ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کی تمام شکلوں پر ہمارا موقف یکساں ہے چاہے وہ کہیں بھی ہو۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ واقعہ دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کو مشترکہ پالیسی اور موقف اختیار کرنے کی ضرورت کو واضح کرتا ہے۔