اوکھلا ایجوکیشن ایکسپو: فینسی ڈریس شو میں خلاباز سے مودی تک آ ئےنظر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-11-2022
 اوکھلا ایجوکیشن ایکسپو: فینسی ڈریس شو میں خلاباز سے مودی تک آ ئےنظر
اوکھلا ایجوکیشن ایکسپو: فینسی ڈریس شو میں خلاباز سے مودی تک آ ئےنظر

 

 

شاہ عمران حسن، نئی دہلی

میں نے لندن دیکھا،پیرس دیکھا، دیکھا جاپان

سارے جہاں سے اچھا ہے اپنا پیارا ہندوستان

یہ شعر اوکھلا ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کے لیے آئے ایک طالب علم نے پڑھا۔ وہ فینسی ڈریس مقابلے میں حصہ لینے کے وزیراعظم نریندر مودی کی شکل میں آئے تھے۔ جب انہوں نے یہ شعر پڑھا تو عوام  نے تالیاں بجائیں۔

awazthevoice

قومی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے غفار منزل کے چلڈرن پارک میں اوکھلا ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور سبھی بچے جوش و ولولے سے بھرے ہوئے تھے۔بچوں کے علاوہ ان کے والدین اور ٹیچرز کی بھی شمولیت دیکھی گئی۔

پروگرام کے منتظم قاسم رضا نے آواز دی وائس کو فون پر بتایا کہ آج دو مقابلے منعقد ہوئے۔ پینٹنگ  اور دوسرا فینسی ڈریس مقابلہ۔ پینٹنگ مقابلے میں شرکت کرنے والے طلبا کی تعداد زیادہ تھی۔

awazthevoice

قاسم رضا نے بتایا کہ  فینسی ڈریس میں الگ الگ اسکولوں کے طلبا نے شرکت تھی۔ سبھی کے اندر دیش پریم کا جذبہ جھلک رہا تھا۔ طلبا کے اندر محب وطن اور سماجی خدمت کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

کوئی طالب علم وزیراعظم نریندر مودی کی شکل اختیار کرکے آیا تھا، تو کوئی آرمی کا جوان بن کر آیا تھا کوئی ہوم گارڈ تو ٹریفک پولیس کے ڈریس میں۔ ان میں ایک تھا کے جی کا طالب علم۔ وہ ایسٹروناٹ کے ڈریس میں تھا۔ وہ بڑا ہوکر خلاباز بنناچاہتا ہے۔

awazthevoice

اس کے علاوہ ایک طالب ماحولیات کے تحفظ کی صدائیں لگا رہا تھا اس نے بتایا کہ وہ لوگوں میں درخت لگانے کی بیداری پیدا کرنا چاہتا ہے۔

قاسم رضا نے آواز دی وائس کو بتایا کہ فینسی ڈریس مقابلے کے علاوہ پیٹنگ میں جو بچے آئے تھے، ان بچوں کو الگ الگ تھیم دے کر پیٹنگ کرائی گئی۔ تقریباً دو سو زائد بچوں کو آج سرٹیفکٹ بھی دے دیے گئے۔ 

دو روزہ اوکھلا ایجوکیشن ایکسپو کا پہلا دن بہت کامیاب رہا۔ فینسی ڈریس اور پیننٹنگ مقابلے کے دیکھ ریکھ کی ذمہ داری این جی اوساتھی پریروار کے سربراہ شاہد رضا اور ان ٹیم نے رکھی تھی۔

اوکھلا ایجوکشن ایکسپو کے منتظم قاسم رضا نے بتایا کہ آج کا پروگرام تھا وہ  ساتھی پریوار کے ڈائریکٹر شاہد رضا دیکھ رہے ہیں۔

awazthevoice

شاہد رضا نے بتایا کہ وہ سنہ 2014 سے مختلف قسم کے پروگرام آرگنائز کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ جب انہوں نے دہلی میں بک ایکسپو دیکھا تو انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ اوکھلا میں بھی اس قسم کا ایکسپو منعقد کیا جائے ۔ اس کے بعد انہوں نے دیگر افراد سے گفت و شنید کی اور بالآخر ایک بڑے پروگرام کو منعقد کرنے میں کامیاب ہوئے۔

شاہد رضا نے بتایا کہ اس ایجوکیشن ایکسپو کا واحد مقصد یہ ہے کہ بچوں کو تعلیم کی طرف مائل کیا جائے۔ 

شائقین کا کہنا تھا کہ اوکھلا میں انہوں نے اس طرح کا کبھی ایجوکیشن ایکسپو نہیں دیکھا ہے۔ یہ پہلا موقع تھا جب کہ یہاں کے لوگوں نے علاقے میں ایک نئی پہل دیکھی۔

شائقین نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے پروگرام ہرسال اوکھلا میں منعقد ہونے چاہئے تاکہ لوگوں میں تعلیم کے تئیں بیداری آئے۔