عدنان سمیع ،سندھو اور کنگنا سمیت 141 شخصیات کو 'پدم' ایوارڈز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-11-2021
'عدنان سمیع ،سندھو اور کنگنا  سمیت  141 شخصیات کو 'پدم شری
'عدنان سمیع ،سندھو اور کنگنا سمیت 141 شخصیات کو 'پدم شری

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

راشٹرپتی بھون کے تاریخی دربار ہال میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے 141 افراد کو آج سال 2020 کے لیے pdm اعزاز سے نوازا گیا۔ منگل کو یعنی کل 2021 کے لیے 119 لوگوں کو پدم ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم ایوارڈز کا اعلان کیا جاتا ہے۔ صدر مملکت یہ ایوارڈ مارچ اپریل میں دیتے ہیں لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے یہ ایوارڈز نہیں دیے جا سکے تھے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پیر کو مختلف ریاستوں کی اہم شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا۔

سابق مرکزی وزراء ارون جیٹلی اور سشما سوراج کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو کھیل کی دنیا کی جانب سے پدم بھوشن اور فلمی دنیا میں اداکار کنگنا رناوت اور گلوکار عدنان سمیع کو پدم شری سے نوازا گیا۔ ان کے علاوہ بنگلہ دیش کی دو شخصیات کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی، سابق وزیر خارجہ سشما سوراج اور سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈس کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ارون جیٹلی کی اہلیہ سنگیتا جیٹلی اور سشما سوراج کی بیٹی بنسوری سوراج کو ایوارڈ پیش کیا۔

کھیلوں کی دنیا سے 

 بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو کھیل کی دنیا کی جانب سے پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ہی صدر رام ناتھ کووند نے ہاکی کھلاڑی رانی رامپال کو کھیل کے میدان میں ان کے تعاون کے لیے پدم شری ایوارڈ 2020 سے نوازا۔

 فلمی دنیا سے

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور گلوکار عدنان سمیع کو 2020 کے لیے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے علاوہ ممتاز کلاسیکی گلوکار پنڈت چننو لال مشرا کو پدم وبھوشن ایوارڈ 2020 سے نوازا گیا۔

ان کی بھی عزت افزائی کی گئی

 ایئر مارشل ڈاکٹر پدما بندوپادھیائے (ریٹائرڈ) نے آج طب کے شعبے میں پدم شری ایوارڈ حاصل کیا۔ وہ ہندوستان کی پہلی خاتون ایئر مارشل ہیں۔ ان کے علاوہ آئی سی ایم آر کے سابق چیف سائنسدان ڈاکٹر رمن گنگا کھیڈکر کو بھی پدم شری سے نوازا گیا۔

 دو بنگلہ دیشی شخصیات کو بھی پدم ایوارڈز سے نوازا گیا 

بنگلہ دیش کی دو شخصیات کو پدم ایوارڈ دیا گیا ہے۔ پہلی بار بنگلہ دیش کے شہریوں کو پدم ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ان میں ہندوستان کے سابق ہائی کمشنر معظم علی اور 1971 کی جنگ کے ہیرو کرنل قاضی سجاد علی ظہیر شامل ہیں۔ دونوں کو پدم شری سے نوازا گیا ہے، جو ہندوستان کے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈز میں سے ایک ہے، جس سے وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی شہری بن گئے ہیں۔ معظم علی کو بعد از مرگ پدم شری سے نوازا گیا ہے۔