افغانستان سے آنے والے 78 افراد میں سے 16 کورونا مثبت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-08-2021
کابل ایرپورٹ کا منظر
کابل ایرپورٹ کا منظر

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

منگل کے روز افغانستان سے ہندوستان آنے والے 78 افراد میں سے 16 میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

احتیاط کے طور پر تمام 78 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ تمام 16 افراد بغیر علامات کے ہیں - یعنی وہ وائرس کی علامات ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔

ان 16 افراد میں تین سکھ بھی شامل ہیں جو کابل سے سری گرو گرنتھ صاحب کی تین کاپیاں سر پر لائے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تک افغانستان سے 626 افراد کو ہندوستان لایا گیا ہے جن میں 77 افغان سکھ اور 228 ہندوستانی شامل ہیں۔

ان ہندوستانیوں میں افغانستان کے سفارت خانے میں کام کرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔